ETV Bharat / state

عسکریت پسندوں کا ٹھکانہ تباہ

author img

By

Published : Jun 24, 2020, 9:05 AM IST

پونچھ ضلع کے جنگلات میں سرچ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کا ٹھکانہ تباہ کر اسلحہ برآمد کیا ہے۔

Militant
Militant

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل سرنکوٹ بفلیاج بلاک علاقے کے ہلکاکا اور چھوٹیہ والی ڈوک کے جنگلات میں سرنکوٹ پولیس کی ایس آر جی پارٹی اور بھارتی فوج کی نیشنل رائفل بٹالین کے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کا ٹھکانہ تباہ کیا گیا۔ اس دوران اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرال نے بتایا کہ سکیوریٹی دستوں کو ہلکاکا علاقے میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کی اطلاع ملی، جس پر کاروائی کرتے ہوئے پیر کی شام سیکیورٹی دستوں نے ہلکاکا کے چھوٹیہ والی ڈوک میں پولیس کی ایس او جی ٹیم اور بھارتیہ فوج کی 16 نیشنل بٹالیکن کے جوانوں کے ذریعہ جنگلات میں ایک سرچ آپریشن چلایا گیا۔ اس دوران عسکریت پسندوں کے ٹھکانے تباہ کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

معلومات کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران جنگل میں بھیڑ و بکریوں کو چرانے والے بکروالوں پر نظر رکھی گئی اور بہت سے لوگوں سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ اس دوران لوگوں کے شناختی کارڈ بھی دیکھے۔

سورن کوٹ کے ان گھنے جنگلوں والے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے ذریعے سرچ آپریشن کے دوران منگل کی سہ پہر تک تلاشی لی گئی۔

دوپہر کے بعد سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی اور غار میں عسکریت پسندوں کے بنائے ہوئے ایک ٹھکانے سے ایک پیکا رائفل و 7.62 ایم ایم کی 212 گولیاں برآمد کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.