ETV Bharat / state

Hideout Busted in Poonch پونچھ میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کا پردہ فاش - زنگ آلود گولہ بارود

سکیورٹی فروسز نے پونچھ کے مینڈھیرعلاقہ میں عسکریت پسندوں کے ایک ہیڈ آؤٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ تلاشی کارروائی کے دوران سکیورٹی فروسز نے زنگ آلود گولہ بارود برآمد کیا۔

پونچھ میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ کا پردہ فاش

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 4:37 PM IST

پونچھ: جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھیر علاقہ میں جمعرات کے روز سکیورٹی فورسز نے چیکنگ کے دوران ایک عسکریت پسندوں کے ایک کمین گاہ کا پردہ فاش کیا ہے۔پولیس کے ترجمان کے مطابق فوج اور پولیس کی ایک ٹیم نے ناکہ منجری علاقہ میں ایک آپریشن شروع کیا تھا اور اس دوران عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق تلاشی کے دوران سکیورٹی فروسز نے عسکریت پسند کے ایک باڈی پاؤچ برآمد کیا۔ باڈی پاؤچ میں چار اے کے رائفل میگزین، کچھ گولیاں، دو گرینیڈ، کچھ دھماکہ خیز مواد، ایک دوربین اور دیگر مواد برآمد ہوئے ہے۔

پولیس کے مطابق ضبط کیا گیا زیادہ تر مواد پرانا اور زنگ آلود ہے۔ اس دوران سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن میں تیزی لائی ہے۔ واضح رہے کہ سکیورٹی فروسز نے 3 فروری کو جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں کالعدم جیش محمد (JeM) سے وابستہ عسکریت پسندوں کے چھ معاونین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحہ میں ایک پستول، ایک پستول میگزین، پستول راؤنڈ 18 نمبر، ایک دستی بم، UBGL شیل 04 نمبر، اے کے 47 کے 30 راؤنڈز، M4 راؤنڈز 446 راؤنڈز، آٹھ M4 میگزین، ایک عدد اے کے 47 میگزین، ایک Insas میگزین، دو مارٹر شیل، ایک وائرلیس سیٹ اور چار واکی ٹاکی سمیت مجرمانہ مواد بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: Arms Ammunition Recovered 6 Arrested : عسکریت پسندوں کے چھ معاونین گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود ضبط

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.