ETV Bharat / state

Man Injured in Bear AttackMan Injured in Bear Attack: ریچھ کے حملہ میں شہری شدید زخمی

سرحدی ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں جنگلی جانوروں خاص کر ریچھ حملوں میں اضافہ درج کیا گیا ہے جس پر عوام میں گہری تشویش پائی جا رہی ہے۔

ریچھ کے حملہ میں شہری شدید زخمی
ریچھ کے حملہ میں شہری شدید زخمی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 7:50 PM IST

ریچھ کے حملہ میں شہری شدید زخمی

پونچھ (جموں کشمیر) : سرحدی ضلع پونچھ کے چھمبر، منڈی علاقے میں ریچھ کے حملہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق 32سالہ شبیر احمد ولد غلام محمد کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر نکلا اور اچانک اس پر ریچھ حملہ آور اور شبیر کو شدید زخمی کر دیا۔ مقامی باشندوں نے خون میں لت پت شہری کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال منڈی پہنچایا جہاں اس کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔

سب ضلع اسپتال میں تعینات ایک ڈاکٹر ثاقب احمد نے کہا کہ ریچھ کے حملہ سے زخمی ہوئے شہری کے جسم پر کئی چوٹیں آئی ہیں اور اس وقت اس کا ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری کا پوری طری طبی معائنہ کیا گیا، گر چہ اس کے جسم پر کئی چوٹیں آئیں، جن کی مرہم پٹی کی گئی تاہم شہری کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہتر طبی امداد کے لیے اسے راجا سکھ دیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ ریفر کر دیا گیا۔

ادھر، اس حوالے سے مقامی باشندوں شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منڈى تحصیل کے دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں جنگلی جانوروں کی جانب سے آئے روز حملوں میں انسانی جانوں کا زیاں ہو رہا ہے جبکہ بعض افراد عمر بھر کے لیے معذور ہو جاتے ہیں تاہم اس کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بارہا انتظامیہ اور محکمہ جنگلی حیات کی نوٹس میں لائے جانے کے باوجود شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں لیت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: Man Injured in Bear Attack: ریچھ کے حملہ میں ایک شدید زخمی

مقامی باشندوں نے حکام سے دور دراز علاقوں میں جنگلی جانوروں پر نظر رکھنے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے وائلڈ لائف کی ٹیم ہمہ وقت علاقے میں تعینات رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دریں اثناء، لوگوں نے ریچھ کے حملہ میں زخمی ہوئے شہری کو فوری امداد فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.