جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں جموں و کشمیر بینک کے سامنے آئے روز لوگوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملتی ہیں جس کی وجہ سے کووڈ 19 کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی جاری ہے۔
چاہے بارشیں ہوں یا دھوپ لیکن صارفین کی تعداد میں کوئی کمی دیکھنے کو نہیں ملتی۔ ایک طرف کورونا وائرس کے خطرات اور دوسری جانب رمضان المبارک کے اس ایام میں بھی عوام کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اس حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے 'ہمیں، ہمارا ہی پیسہ لینے کے لیے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ لمبی قطاریں لگنے کی وجہ بینک میں عملہ کی کمی ہے۔ کئی بار ضلع انتظامیہ سے اپیل کی گئی کہ منڈی میں جموں کشمیر بینک کی ایک اور شاخ دی جائے، لیکن آج تک شنوائی نہیں ہوئی'۔
اگرچہ یہاں جموں و کشمیر بینک کے اے ٹی ایم بھی ہیں۔ تاہم یہ اے ٹی ایم بھی عوام کے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہورہے ہیں۔ اکثر اے ٹی ایم مشینں بند رہتی ہیں۔ یا پھر ان میں پیسے ہی نہیں ہوتے۔ جس کی وجہ سے منڈی تحصیل کے دوردراز علاقوں سے آنے والے لوگوں کو صبح سے ہی لمبی لمبی کتاروں میں کھڑا ہونا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
'نئے کشمیر میں خواتین کو بھی بخشا نہیں جاتا'
لوگوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا 'منڈی میں جموں و کشمیر بینک کی ایک اور شاخ کھولی جائے اور اس کے ساتھ ساتھ اے ٹی ایم بھی کھولے جائیں تاکہ لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے'۔