ETV Bharat / state

ایل جی نے کی ہلاک ہوئے فوجی کے اہل خانہ سے ملاقات

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے راجوری انکاؤنٹر کے دوران ہلاک ہوئے پونچھ کے فوجی عبد المجید کے اہل خانہ کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔ LG manoj sinha meets slain troopers kins

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 9:01 PM IST

ا
ا
ایل جی نے کی ہلاک ہوئے فوجی کے اہل خانہ سے ملاقات

پونچھ (جموں کشمیر) : یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو سرحدی ضلع پونچھ کے سالیہ گاؤں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انکاؤنٹر کے دوران ہلاک ہوئے حوالدار کے کنبے کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے لواحقین کی ڈھارس بندھائی اور انہیں انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کی۔ یاد رہے کہ راجوری ضلع میں انکاؤنٹر کے دوران پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے ان میں سرحدی ضلع پونچھ کا پیرا ٹروپر حوالدار عبدالمجید بھی شامل ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ملک کی سالمیت کے لئے اپنی جان ک نذرانہ پیش کرنے والے بہادر فوجی عبد المجید کے لواحقین کے ساتھ ملاقات کی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے سوگوار خاندان کے ساتھ ملاقات کی اور ان کے ساتھ کچھ وقت گزارا، جس میں انہوں نے حوالدار عبدالمجید کے والد محمد راشد اور دیگر اہل خانہ کے ساتھ بھی بات چیت کی ان کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا: ’’دکھ کی گھڑی میں پورا ملک آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔‘‘ ایل جی نے کہا: ’’ عبد المجید سمیت دیگر شہداء کی قربانی رائیگاں نہیں گئی۔‘‘

مزید پڑھیں: راجوری انکاؤنٹر میں ہلاک فوجیوں کے اعزاز میں گلباری کی تقریب

عبدالمجید کے والد محمد راشد نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا: ’’ہمیں فخر ہے کہ ہمارے فرزند نے ملک کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔‘‘ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل ان کا ’’بھتیجا بھی ملک کی سالمیت کے لیے شہید ہو چکا ہے۔‘‘ انہوں نے ایل جی سمیت دیگر عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کنبے کے کمسن بچوں کی تعلیم کے حوالہ سے فکر مند ہیں اور اس حوالہ سے انہوں نے اپنے مطالبات ایل جی کے سامنے رکھے جس پر ایل جی نے سنجیدگی کے ساتھ غور کرنے اور انہیں ہر طرح کی ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.