سرحدی ضلع پونچھ کے پی آر آئی ممبران نے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ورچیول میٹنگ میں شرکت کی۔ J&K Admin Holds Virtual Meeting with PRI Membersجموں و کشمیر کے سبھی اضلاع سے تعلق رکھنے والے پی آر آئی ممبران نے ورچول میٹنگ میں شرکت کی۔ ورچول میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر سمیت کمشنر سیکریٹری برائے دیہی ترقی بھی موجود رہے۔
ضلع پونچھ کے تحصیل کمپلکس منڈی کے میٹنگ حال میں میں منعقد کی گئی آن لائن ویڈیو کانفرنسنگ میں منڈی، لورن، ساتھرہ سمیت دیگر علاقوں کے سرپنچ، پنچ صاحبان، بی ڈی سی ممبران کے علاوہ محکمہ دیہی ترقی کے عہدیدارن نے شرکت کی۔ J&K Admin Holds Virtual Meeting with PRI Membersحکام کی جانب سے پی آر آئی ممبران کو مرکزی و یو ٹی انتظامیہ کی جانب سے وضع کی گئی اسکیموں کے بارے میں آگاہی اور انہیں عملی جامہ پہنانے پر زور دیا گیا۔
میٹنگ کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے مقامی پنچ، سرپنچوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں میٹنگ کے دوران گفتگو کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، تاہم انکے مطابق مقامی ڈی ڈی سی ممبران نے پنچایتی راج نمائندوں کو درپیش مسائل سے حکام کو آگاہ کیا۔
پی آر آئی ممبران نے مختلف سرکاری اسکیموں کو زمینی سطح پر لاگو کرنے میں درپیش مشکلات سمیت دیگر مسائل سے حکام کو آگاہ کیا گیا۔ پی آر آئی ممبران کا کہنا تھا کہ میٹنگ کے دوران بجلی، پانی اور سڑکوں سے متعلق مسائل کے علاوہ مرکزی معاونت والی اسکیموں خصوصا پی ایم اے وائی کے تحت مستحق افراد کو رہائشی مکان فراہم کرنے میں متعلقہ محکموں کی جانب سے لیت و لعل کا مظاہرہ کیے جانے پر گفتگو کی گئی۔
مزید پڑھیں: DDC Members on Panchayati Raj Act: ’پنچایتی راج زمینی سطح پر پوری طرح لاگو نہیں‘
انہوں نے مزید کہا کہ کئی برس قبل اسکیم کے تحت منظور شدہ افراد کو ابھی تک رہائشی مکان کے لیے امداد فراہم نہیں کی گئی۔ جبکہ سینکڑوں افراد کو فہرست میں شامل ہی نہیں کیا گیا۔ کمشنر سیکریٹری دیہی ترقی نے پی آر آئی ممبران سے ایسے مستحق افراد کی فہرست مرتب کرکے ڈی سی آفس پونچھ میں جمع کرنے کو کہا گیا تاکہ مستحق افراد کا نام ویب سائٹ پر اپلوڈ کرکے انہیں پی ایم آے وائی اسکیم کے تحت امداد فراہم کی جا سکے۔