جموں و کشمیر کے پونچھ سے بہنے والی بیتاڈ ندی میں اچانک پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی وجہ سے دو نوجوان ندی میں پھنس Two People Stuck in Betad River گئے۔ نوجوانوں نے خود کو بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن ندی Two People Trapped in Poonch River سے باہر نہیں آ سکے اور وہ ایک چٹان پر کسی طرح بیٹھ گئے۔
وہیں مقامی لوگوں نے دونوں نوجوانوں کو بچانے کے لیے اپنی سطح پر ریسکیو آپریشن شروع کیا لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔ جس کے بعد فوری طور پر فوج کی مدد طلب کی گئی۔ اطلاع ملتے ہی بھارتی فوج کے جوان ڈاکٹروں کی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ بھارتی فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور دونوں کو بچا لیا۔ دونوں نوجوانوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ Army Rescue Operation in Betad River
یہ بھی پڑھیں: Police, Army Rescue Operation in Chenab River: پولیس اور فوج نے دریائے چناب میں پھنسے دو افراد کو بچایا