ETV Bharat / state

House Damaged In Mandi منڈی میں درخت گرنے سے رہائشی مکان منہدم

ضلع پونچھ کے منڈی میں ایک رہائشی مکان پر درخت گرنے کے سبب ایک رہائشی مکان منہدم ہوگیا۔ اگرچہ اس دوران کوئى جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تاہم مکان مالکان کو اس دوران لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 28, 2023, 9:49 AM IST

منڈی میں درخت گرنے سے رہائشی مکان منہدم

منڈی: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقہ ساوجیاں کے اپر سندری میں صبح بشیر احمد نامی شخص کے دو منزلہ رہائشی مکان پر ایک پرانا درخت گرا جس کی وجہ سے رہائشی مکان منہدم ہوگیا ہے۔ مقامی لوگوں اور متاثرین کے مطابق بدھ کی صبح قریب پونے چھ بجے پرانا درخت رہائشی مکان پر گر گیا۔ جس کی وجہ سے رہائشی مکان مکمل طور پر منہدم ہوگیا ہے۔ اگرچہ اس دوران کوئى جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تاہم مکان مالکان کو اس دوران لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ جس کی وجہ سے متاثرہ خاندان اس وقت گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں۔ اس حوالے سے متاثرہ شخص بشیر احمد نے بتایا کہ بدھ کی صبح ہم اپنے اہل و عیال کے ساتھ سوئے ہوئے تھے اور بیوی باہر گئی تھی اسی دوران اچانک درخت گرنے کی آواز سنائی دی جس کے بعد فورا میری بیوی نے بچوں کو آواز دی اور انہیں باہر نکالتے ہی بوسیدہ درخت رہائشی مکان پر گر گیا اور بہت بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس پرانے درخت سے متعلق محکمہ جنگلات کو اس قبل کئی بار اطلاع دی گئی تھی کہ وقت رہتے اس پرانے درخت کو کاٹ دیا جائے لیکن بدقسمتی سے وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے جس کے سبب ہمیں لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ گزشتہ تین برس قبل یہ مکان بھی پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم کے تحت تعمیر کیا گیا تھا جو کہ بوسیدہ درخت کے گرنے سے منہدم ہوگیا۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ اس حادثہ سے متعلق انتظامیہ کو مطلع بھی کیا گیا لیکن دوردراز علاقہ ہونے کے سبب انتظامیہ کے کسی بھی آفیسر نے یہاں آنے کی زحمت نہیں کی۔ جس کو لیکر متاثرہ خاندان اور مقامی لوگوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد ان کی اتنی امداد کی جائے جس سے ان کا یہ گھر پھر سے تعمیر کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : Landslide in Poonch منڈی میں زمین کھسکنے سے دو مکانوں کو نقصان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.