پونچھ:جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے سرنکوٹ علاقے میں سکیورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کیا ہے۔Hideout busted In Poonch
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کے روز مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے سرنکوٹ میں تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران وہاں سے دو رائفلیں، ایک پستول، پانچ چینی ساخت کے گرینیڈ، پانچ اے کے میگزین، 69 گولیوں کے راونڈ اور پستول میگزین برآمد کرکے ضبط کیے۔Arms Ammunition Recovered In Poonch
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن ہنوز جاری ہے۔بتادیں کہ پونچھ کے کئی جنگلی علاقوں میں سیکورٹی فورسز نے مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
مزید پڑھیں: Search Operation in Mendhar جموں پونچھ شاہراہ پر ٹریفک ایک بار پھر بند