ETV Bharat / state

پونچھ میں پاکستانی کی جانب سے تازہ فائرنگ

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی۔

پونچھ میں پاکستانی کی جانب سے تازہ فائرنگ
پونچھ میں پاکستانی کی جانب سے تازہ فائرنگ
author img

By

Published : Apr 28, 2020, 3:08 PM IST

اطلاعات کے مطابق پاکستان کی فوج نے ضلع پونچھ کے شاہ پور، کرنی اور قصبہ سیکٹر میں فائرنگ کی، تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

دفاعی ترجمان نے اس کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ بھارتی فوج اس کا بھر پور جواب دے رہی ہے۔

واضح رہے گزشتہ شام بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں ایل او سی پر پاکستانی فوج نے بلا اشتعال ہندوستان کی اگلی چوکیوں اور آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ شروع کی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سال 1999 کے تنازعے کے بعد سال 2003 میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پانے کے باوصف طرفین کے درمیان ایل او سی پر گولہ باری اور فائرنگ کا تبادلہ اب ایک معمول بن گیا ہے۔

طرفین کے درمیان نوک جھونک سے آر پار کے سرحدی لوگوں کو بے تحاشا جانی و مالی نقصان سے دو چار ہونا پڑرہا ہے۔ ان کا حکومت سے ان کے لیے انفرادی سطح پر بنکر تعمیر کرنے کا مطالبہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.