بھارت - پاکستان کی سرحد سے متصل گاؤں آجوٹ پونچھ میں آپریشن سدبھاونا کے تحت پونچھ بریگیڈ کے زیر نگرانی راجپوت بٹالین نے ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں مقامی لوگوں کا چیک اپ کر انہیں دوائیاں دی گئیں۔ کیمپ سے دیگوار، کوسلیا، کھڑی کے علاوہ کئی گاؤں کے لوگوں نے استفادہ حاصل کیا۔
اس کیمپ میں فوج کی راجپوت بٹالین کے آفیسر نے کہا کہ میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد سرحدی علاقے میں رہ رہے لوگوں کو میڈیکل مدد مہیا کرانا ہے۔
- محبوبہ مفتی کے خلاف ای ڈی کا سمن، دہلی ہائی کورٹ میں سماعت آج
- سرینگر: کروشیا آرٹ نے نظر ناصر کو الگ پہچان دی
مقامی سرپنچ سنیل کمار شرما نے بتایا کہ فوج کی جانب سے یہ بہت ہی اچھا قدم ہے، وہ لوگ مبارکباد کے مستحق ہے۔ اس سے لوگوں کو فائدہ پہنچا ہے۔