ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ اس دوران رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہونے سے کئی مکانوں اسکولی عمارتوں اور دیگر ڈھانچوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔Heavy Rains in Tehsil Mandi وہیں کئی علاقے ندی نالوں میں تبدیل ہوگئے ہیں، البتہ اس دوران کسی بھی جانی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پونچھ کی طرح تحصیل منڈی میں بھی شدید بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔ جس کی وجہ سے وہاں بلاک لورن میں حکومت کی جانب سے قائم کردہ کے جی بی وی اسکول کی عمارت میں پانی داخل ہوگیا اور اسی وقت اسکول انتظامیہ نے اسکولی بچوں کو پانی سے بچنے کے لیے محفوض جگہوں پر منتقل کیا۔
اس سلسلے میں کے جی وی بی کی وارڈن ناہدہ اختر نے بتایا کہ شدید بارش کی وجہ سے پانی سینٹر داخل ہوگیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کا بہاؤ اتنا تیز تھا کہ انہیں طالبات کو محفوض جگہوں پر منتقل کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: Theft in Poonch: پونچھ میں ایک ساتھ تین گھروں میں لاکھوں کی چوری