منڈی: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے علاقہ ہورمی ڈھکی میں ایک دُکان میں آگ کی واردات پیش آئی، جس کے نتیجہ میں لاکھوں کا سامان خاک میں تبدیل ہوگیا۔ یہ دکان ایک درزی کی تھی۔ دکان مالک عرفان احمد نے بتایا کہ گزشتہ دو روز سے میری دکان بند تھی اور گزری شب ہمیں صبح قریب پانچ بجے خبر موصول ہوئی کہ دکان میں آگ کی واردات پیش آئی ہے۔Fire Broke Out at Tailor Shop in Poonch
انہوں نے بتایا کہ آگ کی واردات کی اطلاع ملتے ہی ہم دکان پر پہنچ گئے اور بچاؤ کارروائی شروع کر دی لیکن بدقسمتی سے تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ تمام کپڑے، کپڑے سیلنے کی مشینیں اور کچھ کتابیں سب کچھ جل کر تباہ و برباد ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ بینک سے تقریبا تین لاکھ روپے قرض لیکر دُکان میں سامان ڈالا تھا جو آگ کی واردات میں خاکستر ہوچکا ہے۔ وہیں دیگر دکانداروں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی ہے کیونکہ ابھی اس کی جانچ پڑتال کرنے کوئی یہاں نہیں پہنچا ہے۔ اس سے قبل بھی ایسی کئی وارداتیں پیش آئیں لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی احتیاتی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔
انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بینک کے قرض میں چھوٹ دی جائے اور دکان مالک کی مالی امداد کی جائے تاکہ یہ غریب شخص پھر سے دوکان ڈال کر روزی روٹی کما سکے۔
یہ بھی پڑھیں: Rice Mill Gutted in Kulgam کولگام میں چاول کارخانے میں آتشزدگی