ETV Bharat / state

منڈی کے مختلف مقامات پر جنگلوں میں آتشزدگی سے سبز سونے کا نقصان - جنگل آگ

Forest Fire in Kashmir جموں و کشمیر میں جاری خشک موسمی صورتحال سے جہاں لوگوں میں گونا گوں خدشات پیدا ہو رہے ہیں، وہیں اس دروان کئی علاقوں کے جنگلوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، جس سے جنگلوں میں کافی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔

fire-broke-out-at-forest-area-in-mandi-poonch
منڈی کے مختلف مقامات پر جنگلوں میں آتشزدگی سے سبز سونے کا نقصان
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 15, 2024, 6:18 PM IST

منڈی کے مختلف مقامات پر جنگلوں میں آتشزدگی سے سبز سونے کا نقصان

منڈی( پونچھ): جموں و کشمیر میں خشک موسمی صورتحال کے پیش نظر جنگلوں میں آگ کی وارداتیں رونما ہوئی ہے۔ اس آگ واردتوں میں جنگلی حیایات و سر سبر سونے کو بھاری نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔وہی ضلع پونچھ کے مختلف مقامات میں جنگلوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے ہے۔آگ کی ان وارادتیوں میں جنگلات کو کافی نقصان ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منڈی تحصیل کے لورن، ساوجیاں، اڑائی و دیگر ملحقہ علاقوں کے جنگلوں میں آتشزدگی سے جنگلی حیاتات و سبز سونے کا بھاری نقصان ہورہا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ جنگلات کے بلاک آفسر منڈی عطا اللہ نیازی نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے اپنی زمینوں میں سوکھے گھاس کو آگ لگائی گئی تھی،جس کے بعد یہ آگ پہاڑی علاقوں میں پھیل کر جنگلوں تک پہنچ گیا۔انہوں نے کہا کہ آگ بھجانے کے لیے محکمہ جنگلات کے آفسران، ملازمین و مقامی لوگ آگ پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

وہیں محکمہ جنگلات کے افسران کی جانب سے بتایا جارہا ہے کہ اس وقت تقربیاً 70فیصد آگ پر قابو پایا جاچکا ہے، جس میں فائر اینڈ ایمرجنسی سروزس کی گاڑیوں کی بھی مدد لی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ مقامات ایسے ہیں جہاں جنگلوں میں سڑکیں نہیں جاتی ہیں اور ان مقامات پر آگ بجھانے میں محکمہ جنگلات کے آفسران ملازمین و مقامی لوگوں کو آگ بجھانے میں سخت دکتیں پیش آری ہے۔

مزید پڑھیں:

وہیں اس جنگل آتشزدگی میں منڈی تحصیل کے دوردراز اور پہاڑی علاقہ راجپورہ میں فرید احمد اور اخلاق احمد نامی ولد خلیل احمد کا ایک عارضی مکان آگ کے نذر ہوگیا ہے۔ اس عاضی مکان میں موجود سوکھا گھاس راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔ اگرچہ آگ لگنے کے بعد مقامی لوگوں نے مکان کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی تھی، تاہم آگ مکان میں پھیل چکی تھی جس نے اسے اناً فاناً اس کو خاکستر کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.