ETV Bharat / state

Militant Attack In Poonch پونچھ میں ہوئے حملے کے خلاف بی جے پی کا احتجاج

ضلع پونچھ میں فوج کی گاڑی پر ہوئے حملے کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان نے احتجاج کیا اور پاکستان مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 21, 2023, 12:39 PM IST

پونچھ میں ہوئے حملے کے خلاف بی جے پی کا احتجاج

پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں جمعرات کے روز فوج کی گاڑی پر ہوئے حملے کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان نے پونچھ میں احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے پاکستان اور شدت پسند تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ بی جے پی کارکنان نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پتلا بھی نذر آتش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جلد از جلد قصورواروں کو گرفتار کیا جائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔

یاد رہے کہ جمعرات کے روز پونچھ میں فوج کی گاڑی پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے فائرنگ کردی جس میں پانچ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ ایک شدید زخمی ہوا جسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔فوج کی جانب سے کہا گیا کہ جمعرات کو دوپہر تین بجے راجوری سیکٹر میں بھمبرگلی اور پونچھ کے درمیان جانے والی فوج کی ایک گاڑی پر نامعلوم عسکریت پسندوں نے شدید بارش اور حد نگاہ کم ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فائرنگ کردی، انہوں نے بتایا کہ ممکنہ طور پر دستی بموں کے استعمال کی وجہ سے گاڑی میں آگ لگی۔

اس حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے نام فوج کی جانب سے جاری کردیئے گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے فوجیوں میں حوالدار مندیپ سنگھ، لانس نائک دیباشیش بسوال، لانس نائک کلونت سنگھ، ہرکرشن سنگھ اور سیوک سنگھ شامل ہیں۔ وہیں جمعہ کو پونچھ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان و ہنماؤں اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا اور حکومت ہند سے پاکستان کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : Militant Attack In Poonch پونچھ میں ہلاک ہونے والے پانچ فوجیوں کے شناخت جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.