ETV Bharat / state

ایل او سی کے قریب مینڈھر میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد - jammu and kashmir

پاکستان سے آئے ہوئے عسکریت پسندوں نے اسلحہ اور گولہ بارود مینڈھر میں رکھا تھا۔ اتوار کے روز گرفتار ہوئے تین عسکریت پسندوں کے انکشاف پر یہ برآمد کیا گیا ہے۔

ایل او سی کے قریب مینڈھر میں اسلحہ و گولہ بارود برامد

author img

By

Published : Dec 30, 2020, 10:48 AM IST

جموں و کشمیر پولیس اور فوج نے مینڈھر سب ڈویژن میں بالاکوٹ سیکٹر کے دبی گاؤں میں کنٹرول لائن کے قریب جھاڑیوں میں رکھے ہوئے دو پستول، ستر پستول کی گولیاں اور دو دستی بم برآمد کیے ہیں۔

اسلحہ اور گولہ بارود وہاں پاکستان سے آئے ہوئے عسکریت پسندوں نے رکھا تھا۔ اتوار کے روز گرفتار ہوئے تین عسکریت پسندوں کے انکشاف پر یہ برآمد کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی پونچھ رمیش انگرل نے بتایا کہ گرفتار شدہ عسکری معاون یاسین خان نے پوچھ گچھ کے دوران اعتراف جرم کیا اور اسلحہ کے بارے میں جانکاری دی جس کے بعد سب ڈویژنل پولیس آفیسر مینڈھر ظہیر جعفری کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے ڈبی کے علاقے میں کارروائی کی اور جھاڑیوں میں تھیلے میں رکھے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود کو برآمد کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'عسکریت پسند تنظیمیں پونچھ کے مذہبی مقامات کو نشانہ بنانے کی کوششیں کر رہی ہیں لیکن فوج اور پولیس نے ان کے مذموم ارادوں کو ناکام بنا دیا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.