ETV Bharat / state

مشکوک نقل و حرکت کے بعد پونچھ کے کئی علاقوں میں سرچ آپریشن

Anti Militant Operation مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے پونچھ کے منڈی تحصیل کے ساوجیاں علاقے کو محاصرے میں لیکر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔سیکورٹی فورسز نے بیک وقت ایک درجن مقامات پر سرچ آپریشن لانچ کیا ہے۔

anti-militant-operations-underway-in-a-dozen-areas-of-poonch
مشکوک نقل و حرکت کے بعد پونچھ کے کئی علاقوں میں سرچ آپریشن
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 15, 2024, 9:11 PM IST

مشکوک نقل و حرکت کے بعد پونچھ کے کئی علاقوں میں سرچ آپریشن

پونچھ:جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے جنگلی علاقوں میں مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر کے نصف درجن علاقوں میں چوتھے روز بھی سرچ آپریشن جاری رہا۔
اطلاعات کے مطابق مشکوک افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز نے پونچھ کے منڈی تحصیل کے ساوجیاں علاقے کو محاصرے میں لیکر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز کی اضافی کمک نے ایک وسیع العریض جنگلی علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے اور کسی کو بھی علاقے کی اور جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔
دریں اثنا پونچھ کے کرشنا گھاٹی سیکٹر کے دھارتی ، دھارا ، ماگناڑ اور جولاس میں چوتھے روزبھی کارڈن اینڈ سرچ آپریشن جاری رہا ۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے بیک وقت ایک درجن مقامات پر سرچ آپریشن لانچ کیا ہے جبکہ مقامی لوگوں کو مطلع کیا گیا کہ وہ فی الحال جنگلی علاقوں کی اور جانے سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ عسکریت پسندوں کا سراغ لگانے کے لئے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے اور سراغ رساں کتوں کو بھی کام پر لگایا گیا ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پونچھ میں تلاشی آپریشن کا دائرہ مزید کئی جنگلی علاقوں تک وسیع کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا: عسکریت پسند جنگلی علاقے میں بھی ہی موجود ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر فوج کی اضافی کمک کو طلب کیا گیا تاکہ حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے'۔
مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے پیر پنجال رینج کے دونوں اطراف میں عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے فوج نے 'آپریشن سروشکتی' شروع کیا ہے۔ واضح رہے کہ سال 2023 میں پونچھ راجوری سیکٹر میں عسکریت پسندوں کے حملے میں 19 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.