ETV Bharat / state

سات رکنی مرکزی ٹیم نے اوڈیشہ کے طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

وزارت داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری مسٹر پرکاش کی قیادت میں سات رکنی مرکزی ٹیم نے گزشتہ مہینہ کے آخر میں اوڈیشہ میں آئے امفان طوفان کی وجہ سے ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے جمعرات کو کیندرپاڑہ اور بالاسور اضلاع کا دورہ کیا۔

سات رکنی مرکزی ٹیم نے اوڈیشہ کے طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
سات رکنی مرکزی ٹیم نے اوڈیشہ کے طوفان سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
author img

By

Published : Jun 4, 2020, 10:08 PM IST

خصوصی راحتی ڈپٹی کمشنر رنجن مہاپاترا نے کہا کہ کل ٹیم کو دو گروپوں میں بانٹا جائے گا اور سمندری طوفان سے سب سے زیادہ متاثرہ بھدرک اور جگت سنگھ پور اضلاع کا دورہ کیا جائے گا۔

ٹیم کے انچارج اور ٹیم کے چار اراکین کل شام بھونیشور پہنچے تھے اور آج صبح بھونیشور سے دو رکن دورہ کے لئے ٹیم میں شامل ہوئے۔ ٹیم کے چار اراکین نے آج بالاسور اور تین اراکین نے کیندر پاڑہ کا دورہ کیا۔ ٹیم چھ جون تک یہاں رہے گی۔

ابتدائی اندازہ کے مطابق 20مئی کو آئے طوفان سے ریاست کے دس اضلاع میں 44لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے اور ایک لاکھ ہیکٹیر سے زیادہ زمین پر فصل کو نقصان پہنچا ہے لیکن چار اضلاع بھدرک، بالاسور، کیندر پاڑہ اور جگت سنگھ پور سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

ٹیم کے اراکین کی دہلی واپسی سے پہلے ریاستی حکومت کے سینیئر حکام کے ساتھ میٹنگ طے ہے جس میں ریاستی حکومت کی طرف سے مدد کے لئے ٹیم کو ایک میمورنڈم سونپے جانے کی امید ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.