ETV Bharat / state

Balasore Train Accident سوشل میڈیا پر اوڈیشہ ٹرین حادثہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش، پولیس نے لیا سخت نوٹس - اوڈیشہ ٹرین حادثہ سے متعلق پوسٹ

ریاست اوڈیشہ کے بالاسور میں پیش آنے والے المناک ٹرین حادثہ میں اب تک تقریبا 288 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 1000 سے زائد زخمی ہیں۔ وہیں اس معاملہ سے متعلق سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹس شئیر کی جارہی ہیں جن میں اس واقعہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔ اڈیشہ پولیس نے اس طرح کے سوشل میڈیا اکانٹس کا سخت نوٹس لیا ہے۔Posts on social media over train accident

سوشل میڈیا پر اوڈیشہ ٹرین حادثہ کو فرقہ وارانہ رنگ کی کوشش

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 7:43 AM IST

Updated : Jun 5, 2023, 9:11 AM IST

بھونیشور: اڈیشہ پولیس نے اتوار کو بتایا کہ کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس بالاسور ضلع میں پیش آئے ہولناک ٹرین حادثے کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ اوڈیشہ پولیس کے مطابق جمعہ کی شام کو دو مسافر ٹرینوں اور ایک مال بردار ٹرین کے درمیان تصادم اور پٹری سے اترنے کو کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعہ بدنیتی سے فرقہ وارانہ رنگ دیا گیا۔ اوڈیشہ پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ یہ نوٹس میں آیا ہے کہ کچھ سوشل میڈیا ہینڈل بدنیتی کے ارادے سے بالاسور میں ہونے والے المناک ٹرین حادثے کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں۔ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے۔ انہوں نے سبھی سے گزارش کی ہے کہ وہ بالاسور حادثے کے بارے میں ایسی فریب اور بدنیتی پر مبنی پوسٹس کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے خلاف مشتعل کرنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ریاستی پولیس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہم تمام متعلقہ لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس طرح کی جھوٹی اور غیر محرک پوسٹس کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔ ان لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی شروع کی جائے گی جو افواہیں پھیلا کر فرقہ وارانہ تفریق پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ اوڈیشہ ٹرین حادثے کی دردناک تصاویر، لاشوں کی شناخت ابھی بھی جاری

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے اور معاملے کے تمام پہلوؤں کی جانچ کر رہی ہے اور سرکاری ریلوے پولیس جی آر پی اوڈیشہ کی جانب سے حادثے کی وجہ اور دیگر تمام پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کو ہونے والے ٹرپل ٹرین حادثے میں بنگلورو-ہاؤڑا سپر فاسٹ ایکسپریس، کورومنڈیل ایکسپریس اور مال بردار ٹرین بالاسور کے بہناگا بازار اسٹیشن پر تین الگ الگ پٹریوں پر چلی گئی۔اس سے پہلے اتوار کو ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ حادثہ الیکٹرانک انٹر لاکنگ میں تبدیلی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ وہیں اپوزیشن جماعتوں نے اس واقعہ پر بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مرکزی وزیر ریلوے سے استعفی کا مطالبہ کیا۔

Last Updated : Jun 5, 2023, 9:11 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.