ETV Bharat / state

بی جے ڈی کے سینئر لیڈر پردیپ مہارتھی کا انتقال - اڈیشہ کے سابق وزیر

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان سمبیت پترا اور مختلف لیڈروں نے مہا رتھی کی موت پر افسوس ظاہر کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

Pradeep Maharathy passes away
Pradeep Maharathy passes away
author img

By

Published : Oct 4, 2020, 5:59 PM IST

بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کے سینئر لیڈر اور اڈیشہ کے سابق وزیر پردیپ مہارتھی کا ہفتے کے روز دیررات یہاں ایک پرائیوٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا ۔ وہ 65 سال کے تھے۔

مسٹر مہارتھی گزشتہ 14 ستمبر کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں داخل تھے۔ صحت یاب ہونے کے بعد وہ گھر آ گئے، لیکن کچھ دیگر پریشانیوں کی وجہ سے انہیں دوبارہ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ وہ گزشتہ دو دن سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ رات 02.36 بجے انہوں نے آخری سانس لی۔

یہ بھی پڑھیے
بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد 65 لاکھ سے تجاوز

اس سے قبل وزیر اعلی نوین پٹنائک نے ہفتہ کے روز ڈاکٹروں اور افراد خانہ سے بات چیت کر کے ان کی صحت کے متعلق دریافت کیا۔ اسمبلی اسپیکر ایس این پاترا، پارلیمانی امور کے وزیر وکرم کیسری، بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان سمبیت پترا اور مختلف لیڈروں نے مہا رتھی کی موت پر افسوس ظاہر کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.