نورنگ پور: ریاست اڑیشہ کے نورنگ پور ضلع کے رہنے والے نریش کمار نے مرکزی حکومت کی اسکیم ''اگنی پتھ'' کے خلاف 60 کلومیٹر کی دوڑ لگا کر مخالف کی ہے۔ جمعہ کے روز نریش کمار (23) نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے نورنگ پور کلکٹر آفس سے عمر کوٹ بیجو پٹنائک اسٹیڈیم تک دوڑ لگائی۔ اس نے یہ دوڑ پانچ گھنٹے اور 26 منٹ میں مکمل کی۔ نریش آرمی میں بھرتی ہونے کے خواہشمند ہیں Nowrangpur Youth Naresh Biswas runs 60km to oppose Agnipath scheme۔
نریش کمار Naresh Kumar Odisha نے کہا کہ ہمارے ساتھ 20 نوجوان ملک کی خدمت کی تیاری کرتے ہیں۔ وہ دفاعی خدمات کے لیے، چار سال کے لیے تیاری نہیں کر رہے ہیں۔ میں صرف خود کے لیے فکرمند نہیں ہوں بلکہ ان کے لیے بھی ہوں جو دفاعی خدمات کے لیے سخت تیاری کر رہے ہیں۔ خبر سننے کے بعد ہم نے اس طرح دوڑ لگا کر اس اسکیم کی مخالف کی۔ نریش اپنے گھر والوں کی کفالت کے لیے مزدوری کرتے ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے اگنی پتھ اسکیم کو واپس لینے پر زور دیا۔
مزید پڑھیں:
- Protest Against Agnipath Scheme: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری، آج بہار بند
- Agnipath Scheme: بہار میں تیسرے روز بھی پرتشدد احتجاج جاری، مشتعل طلبہ نے ٹرین کی سات بوگیوں میں آگ لگا دی