محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے ذرائع نے بتایا کہ ضلع گنجم میں پانچ اور ضلع گجپتی میں ایک کورونا مریض کی موت ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران23 اضلاع میں 673 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جن میں سے 446 قرنطینہ مراکز اور 227 معاملے مقامی ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع گنجم میں کورونا ،ذیابیطس اور دیگر بیماریوں سے متاثر چارلوگوں کی موت ہوئی ہے وہیں گجپتی میں شوگر سے ایک شخص اور کووڈ-19 اور ذیابیطس میں مبتلا ایک خاتون کی موت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گنجم میں کورونا وائرس سے پانچ لوگوں کی موت ہونے کے ساتھ اموات کی تعداد 59 ہوگئی ،جبکہ گجپتی میں ایک موت کے ساتھ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھوردہ میں 13،کٹک میں آٹھ اور سندر گڑھ اور پوری میں دودو۔ضلع انگل ایک جبکہ سات موتیں دیگر اضلاع میں ہوئی ہیں۔
ریاست میں 28 لوگوں کی کورونا سے موت کی رپورٹ ہے لیکن حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ اموات دیگر وجوہات سے ہوئی ہیں۔مزید کہا کہ کل 7500 نمونے سمیت اب تک 393602 سیمپل کی جانچ کی جاچکی ہے جن میں 18110 لوگ کورونا متاثر پائے گئے جن میں سے 12452 افراد صحت یاب ہوئے ہیں،5533 معاملے سرگرم ہیں اور 97 کی موت ہوچکی ہے اور 28 کو کورونا وائرس کے علاوہ دیگر بیماریوں سے موت ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: جولائی 20 تک: عالمی سطح پر کورونا کی تازہ ترین تفصیلات
5381 مریض اسپتال میں آئیسولیشن میں ہیں۔ذرائع کے مطابق ریاست میں درج 673 نئے معاملے گنجم میں سب سے زیادہ 239،کھوردہ اور بھدرک میں 58-58،کوراپٹ میں 41،جگت سنگھ پور 36،کٹک 32،جاج پور 28،اور کیونجھر میں 28 کیسز درج کئے گئے ہیں۔گنجم میں سب سے زائد 5766،کھوردہ 2030،کٹک 1243،جاج پور 1021،سندرگڑھ 806 اور گجپتی میں 718 معاملے ہیں۔