ریاست اوڈیشہ کے گورنر گنیشی لال اور انکی اہلیہ سشیلا دیوی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں اور دونوں کو یہاں کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
راج بھون کے ذرائع کے مطابق لال جوڑے کے حال میں رابطہ میں آئے لوگوں کو اس سلسلہ میں مطلع کردیا گیا ہے اور ان کو اپنا کورونا ٹیسٹ کرانے کے لئے کہا گیا ہے، ساتھ ہی ان سے کووڈ۔ 19سے متعلق ضروری اقدامات کرنے اور مکمل احتیاط برتنے کی درخواست کی گئی ہے۔
وزیراعلی نوین پٹنائک نے گورنر اور ان کی اہلیہ کی صحت پر فکر مندی ظاہر کرتے ہوئے ان کے جلدصحت یاب ہونے کی خواہش کی ہے۔
مسٹر پٹنائک نے ٹوئٹ کیا کہ ریاست کے عزت ماب گورنر گنیشی لال اور ان کی اہلیہ کی کورنا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آنے اور ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سن کر فکرمند ہوں، میں ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔