محکمہ موسیات کے مطابق امفان طوفان بارہ گھنٹے کے اندر مشرقی ساحل سے ٹکرائے گا۔ طوفان کی شدت کو دیکھتے ہوئے بھارتی بحریہ کو چوکس کردیا گیا۔
-
#CycloneAmphan #AmphanCyclone
— PIB India #StayHome #StaySafe (@PIB_India) May 17, 2020 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
update below https://t.co/xtKrDtm922
">#CycloneAmphan #AmphanCyclone
— PIB India #StayHome #StaySafe (@PIB_India) May 17, 2020
update below https://t.co/xtKrDtm922#CycloneAmphan #AmphanCyclone
— PIB India #StayHome #StaySafe (@PIB_India) May 17, 2020
update below https://t.co/xtKrDtm922
طوفان کے خطرہ کے پیش نظر وشاکھاپٹنم میں بحریہ کے جہازوں کو بھی تیار رکھا گیا ہے جبکہ تقریباً بیس ریسکیو ٹیموں کو بھی مغربی بنگال اور اڑیسہ میں تیار رکھا گیا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ مغربی بنگال اور اڈیسہ میں طوفان کا سب سے زیادہ اثر ہوسکتا ہے۔
اس کے علاوہ تمل ناڈو اور آندھراپردیش میں بھی امفان طوفان کے چلتے چوکسی اختیار کی جارہی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے ماہی گیروں کو وارننگ دی گئی ہے کہ وہ 16 تا 20 مئی کے دوران خلیج بنگال میں مچھلیاں پکڑنے کےلیے نہ جائیں۔
پیش قیاسی میں مزید بتایا گیا ہے کہ جنوبی مغربی بنگال کے علاقہ میں 90 تا 100 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔