ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں 18 سالہ نوجوان درخت سے لٹکتا ہوا پایا گیا - 18 YEAR OLD YOUTH FOUND HANGING

جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل کے ریشی پورہ گجر پتی میں ایک نوجوان کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔

18 سالہ نوجوان لٹکتا ہوا پایا گیا
18 سالہ نوجوان لٹکتا ہوا پایا گیا (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

گاندربل: دیدرم باغ گاندربل کے علاقہ ریشی پورہ گجر پتی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں 18 سالہ نوجوان نرسری میں درخت سے لٹکتا ہوا پایا گیا جو گزشتہ روز سے لاپتہ تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 18 سالہ نوجوان منگلب دوپہر سے لاپتہ ہوگیا تھا جس سے اہل خانہ اور مقامی لوگوں میں تشویش پائی جارہی تھی۔ لاپتہ نوجوان کی لاش آج صبح گاندربل کے دیدرم باغ میں واقع نرسری میں درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کے ارد گرد کے حالات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ "اس کی موت کی وجہ کے بارے میں تحقیقات آگے بڑھنے کے ساتھ ہی مزید تفصیلات بتائی جائیں گی۔" اس واقعے کے بعد علاقہ میں صدمہ اور سنسنی پھیل گئی ہے۔

مزید پڑھیں:شمالی کشمیر میں سیب کی معیاری پیداوار سے میوہ کاشتکار خوش

ایک اور واقعے میں گاندربل کے پتی رام پورہ علاقے میں غیر قانونی طور پر چنار کا درخت کاٹنے کے دوران ایک شاخ کنڈیکٹر پر جاگری جس کے نتیجے میں اس کی موت موقع پر ہی واقع ہوگئی۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے مجسٹرئیل انکوائری کے احکامات صادر کئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گاندربل کے پتی رامپورہ علاقے میں منگل کے روز غیر قانونی طور پر چنار کی کٹائی ہو رہی تھی کہ اسی دوران اس روٹ پر ایک گاڑی جو صفاپورہ سے آرہی تھی گاندربل کی طرف نکل پڑی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.