ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی ایس ایف نے وترہیل میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا - FREE MEDICAL CAMPS

جموں وکشمیر کے ضلع بڈگام میں آج بارڈر سیکیورٹی فورس کی 41 بٹالین نے وترہیل مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا۔

بی ایس ایف نے وترہیل میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا
بی ایس ایف نے وترہیل میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں گاؤں کے پرائمری ہیلتھ سینٹر میں سوک ایکشن پروگرام کے تحت ایک مفت طبی اور ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا۔ پروگرام کا افتتاح بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل، سیکٹر ہیڈکوارٹر سرینگر رگھبیر سنگھ نے دیگر اعلیٰ افسران کی موجودگی میں کیا۔ یہ پروگرام 41 بٹالین کے کمانڈنٹ سنجے کمار سنگھ کی نگرانی میں منعقد ہوا۔

بی ایس ایف (بارڈر سیکیورٹی فورس) آپریشنل ذمہ داریوں کے علاوہ مقامی آبادی میں تحفظ اور سلامتی کا احساس پیدا کرنے اور ان کی ترقی میں معاونت فراہم کرنا بھی ان کے عزم میں شامل ہے۔ یہ پروگرام علاقے میں سول انتظامیہ کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔

بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں و کشمیر کی مقامی آبادی اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فاصلے کو کم کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے تاکہ عوامی بہبود اور رابطے کو فروغ دیا جا سکے۔طبی کیمپ میں میڈیکل آفیسر اور ان کی ٹیم نے بڑی تعداد میں مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور ساتھ ہی ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کیں۔

کیمپ میں خواتین کے لیے خصوصی طور پر ایک خاتون گائنوکالجسٹ علاج کے لیے دستیاب رکھی گئی تھی، اس کے علاوہ امراض چشم اور بچوں کے ماہر ڈاکٹروں نے بھی لوگوں کا معائنہ کیا، جبکہ پیرامیڈیکل عملے نے عمومی طبی خدمات فراہم کیں۔

وہی مویشیوں کے لیے علیحدہ طور پر ڈاکٹروں نے معائنہ کیا اور ان کا علاج بھی کیا اور ادویات بھی ان کو مفت فراہم کی۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سی آر پی ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل، سیکٹر ہیڈکوارٹر سرینگر رگھبیر سنگھ نے کہا کہ مفت طبی کیمپ کے انعقاد کا مقصد مقامی باشندوں تک طبی سہولیات کو پہنچانا تھا۔اس میڈیکل کیمپ کے ذریعہ لوگوں کو آرام اور مدد کی کوشش کی گئی ہے۔ اس کیمپ میں وترہیل کے علاوہ ملحقہ علاقوں سے بھی لوگ آئے تھے تاکہ وہ اس سے استفادہ حاصل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے جس مقصد کے تحت مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا اس میں ہمیں کامیابی ملی۔مستقبل میں بھی دور دراز کے علاقوں میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ افسر نے مزید کہاکہ سی آر پی ایف غریب طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے اس طرح کے متعدد سیوک ایکشن پروگرام کے تحت لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیں: شمالی کشمیر میں سیب کی معیاری پیداوار سے میوہ کاشتکار خوش

میڈیکل کیمپ میں آئے مقامی باشندے نے بتایا کہ انہیں اس مفت طبی کیمپ سے بہت فائدہ ہوا کیونکہ کہ ان کی گھر کی دہلیز پر ماہر ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا اور ادویات دی۔

دور سے آئے ایک شخص نے بتایا کہ میری بکری بیمار تھی اور اسے یہاں اچھی طرح جانچ پڑتال کی گئی اور موقع پر علاج کیا گیا اور اس کی جان بچ گئی جس کی وجہ سے میں خوش ہوں۔ مقامی باشندوں نے اس ضمن میں ںسی آر پی ایف کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.