ETV Bharat / bharat

وزارت داخلہ نے ایکس سے امت شاہ کا ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کو کہا، ایکس کا انکار - AMBEDKAR INSULT ISSUE

کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ وزارت داخلہ نے ایکس سے امت شاہ کا بی آر امبیڈکر سے متعلق ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کو کہا ہے۔

وزارت داخلہ نے ایکس سے امت شاہ کا ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کو کہا، ایکس کا انکار
وزارت داخلہ نے ایکس سے امت شاہ کا ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کو کہا، ایکس کا انکار (Etv Bharat)
author img

By ANI

Published : Dec 19, 2024, 11:40 AM IST

نئی دہلی: راجیہ سبھا میں یوم آئین پر بحث کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعہ آئین کے معمار ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سے متعلق مبینہ ریمارکس کے معاملے پر جم کر سیاست ہو رہی ہے۔ کانگریس اور بی جے پی آمنے سامنے آگئے ہیں۔

کانگریس لیڈر سپریہ شرینیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ مرکزی حکومت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سے امت شاہ کا بی آر امبیڈکر سے متعلق متنازعہ مبینہ ریمارکس والے ویڈیو کو ہٹانا چاہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ، ایکس نے انھیں، کانگریس لیڈر جے رام رمیش اور دیگر کو ایک میل لکھا ہے۔

سپریا شرینیٹ کے مطابق میل میں ایکس نے لکھا ہے کہ، وزارت داخلہ اور اطلاعات و نشریات نے انہیں لکھا ہے کہ امت شاہ کی ویڈیو کو ہٹایا جائے کیونکہ یہ بھارت کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔ شرینیٹ کے مطابق ایکس نے مرکز کی اپیل کو مسترد کر دیا ہے۔ ایکس نے واضح کیا ہے کہ وہ ایسا نہیں کررہے ہیں کیونکہ وہ اس کے تحفظ کا حق رکھتے ہیں۔ شرینیٹ نے مزید کہا کہ، ایکس ہمیں دکھانا چاہتا ہے کہ امت شاہ کس چیز سے ڈر رہے ہیں؟

سپریہ شرینیٹ نے امت شاہ سے معافی کا مطالبہ کیا اورانھیں برطرف کرنے کا مطالبہ کیا۔

کانگریس لیڈر نے بی جے پی ہینڈل سے کانگریس کے احتجاج کی ایڈیٹیٹ تصویر شیئر کیے جانے پر کہا کہ، گزشتہ رات بی جے پی کے ہینڈل سے ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں باباصاحب کے خلاف کل ہمارے احتجاج کی تصویر ایڈٹ کر کے جارج سوروس کی تصویر چسپا کی گئی۔ سپریہ شرینیٹ نے سوال کیا کہ، کیا آپ (بی جے پی) کے لیے بابا صاحب کی تصویر کو ایڈٹ کرنا اتنا آسان ہے؟... آپ کی یہ ذہنیت ظاہر کرتی ہے کہ آپ کو آئین اور بابا صاحب کے ساتھ مسئلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.