ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کولگام کے کاڈر بہی باغ علاقہ میں انکاؤنٹر، پانچ عسکریت پسند ہلاک، دو فوجی جوان زخمی - KULGAM ENCOUNTER

کاڈر بہی باغ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کیا تھا۔

کولگام کے کاڈر بہی باغ علاقہ میں انکاؤنٹر
کولگام کے کاڈر بہی باغ علاقہ میں انکاؤنٹر (File Photo)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

کولگام: ضلع کولگام کے کاڈر بہی باغ علاقہ میں بدھ اور جمعرات کی درمایانی شب کو سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم شروع ہوا۔ انکاؤنٹر میں پانچ عسکریت پسند ہلاک اور دو فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔ مارے گئے عسکریت پسندوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

ایک اہلکار کے مطابق، پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم، فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز اور سی آر پی ایف نے جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے کاڈر علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاعات ملنے پر رات کے وقت کاڈر گاؤں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ جیسے ہی سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔ ابتدائی فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اہلکار نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پانچ عسکریت پسند ہلاک گئے۔ ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کی شناخت اور وابستگی کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے گزشتہ کچھ مہینوں میں جموں سمیت وادی کے کچھ علاقوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی دیکھی جارہی ہے، جس کے چلتے انکاؤنٹر میں اضافہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.