پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بعد دوپہر اچانک پی ڈی ڈی پلوامہ کے ورک شاپ میں اچانک آگ لگ گئی۔ یہ آگ دیکھتے ہی دیکھتے پورہ ورک شاپ کے ساتھ ساتھ رسونگ اسٹیشن تک پہنچ گئی۔ اس آتشزدگی کی وجہ سے ورک شاپ میں موجود سامان کو کافی نقصان پہنچا جب کہ محمکہ کے افسران کے مطابق رسونگ اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
محمکہ فائز اینڈ امرجنسی کا عملہ آگ پر قابو پانے کے لئے جائے وقوع پر پہنچ گیا تھا تاہم کافی مشقت کے بعد وہ آگ پر قابو پا سکا۔ اس سلسلے میں ایگزیکٹو انجینئر محمد مقبول نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ورک شاب میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے رسونگ اسٹیشن کو بھی اپنی زد میں لیا۔
انہوں نے کہا کہ اس آگ سے ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگایا جارہا ہے تاہم رسونگ اسٹیشن کو کم ہی نقصان پہنچا ہے لیکن بجلی کو بجال کرنے میں وقت لگے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جموں کے کٹھوعہ میں ایک گھر میں خوفناک آتشزدگی، دم گھٹنے سے چھ لوگوں کی موت
انہوں نے کہا محمکہ کے ملازمین نے محمکہ فائز اینڈ امرجنسی کے ساتھ مل کر اس آگ پر قابو پایا۔ آگ بجھانے کی کارروائی کے دوران کئی ملازمین معمولی زخمی بھی ہو گئے جس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ وہ اپنے محمکہ کے ساتھ کتنا لگاؤ رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں: سرینگر میں آگ کا کہرام، تین رہائشی مکان خاکستر