ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رامبن: رکن اسمبلی کی بیوپار منڈل کے ساتھ میٹنگ، عوامی مسائل پر تبادلہ خیال - MLA RAMBAN MEETING

ایم ایل اے رامبن ارجن سنگھ راجو نے بیوپار منڈل کے ساتھ میٹنگ کر کے لوگوں کے مسائل جاننے کی کوشش کی۔

رامبن: رکن اسمبلی کی بیوپار منڈل کے ساتھ میٹنگ
رامبن: رکن اسمبلی کی بیوپار منڈل کے ساتھ میٹنگ (ETV Bharart)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 3 hours ago

Updated : 1 hours ago

رامبن: رکن اسمبلی کی بیوپار منڈل کے ساتھ میٹنگ (ETV Bharart)

رامبن: جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں رکن اسمبلی ایڈوکیٹ ارجن سنگھ راجو نے بیوپار منڈل رامبن کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ طلب کی۔ میٹنگ کے دوران قصبہ رامبن میں مختلف کاروبار سے تعلق رکھنے والے دوکانداروں نے قصبہ میں بنیادی سہولیات، پینے کا صاف پانی، بجلی، قصبہ کی صفائی اور رابطہ سڑکوں مرمت کا مطالبہ کیا۔
اس موقعے پر رکن اسمبلی رام بن راجو نے شہریوں کو یقین دلایا کہ وہ ترقیاتی کاموں کی عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا کہ آپ کے مطالبات کی فہرست کافی لمبی ہے اور اس کے لیے وقت درکار ہے۔ ابھی اس میٹنگ کو بلانے کا مقصد آپ سبھی سے ملاقات کرنا اور آپ کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔

مزید پڑھیں: نو منتخب ارکان اسمبلی کو ہاوس کا وقار برقرار رکھنا ہوگا: ایڈوکیٹ ارجن سنگھ

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھی یہیں پلے بڑھے ہیں اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ خطے کے مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھتے چلے گئے۔ ابھی ہم چاہ رہے ہیں کہ کچھ مسائل کا نمٹارہ موقعے پر ہی ہو جائے، اسی لیے سی ای او کو بھی اپنے ساتھ لائے ہیں۔ باقی آگے بھی ہم سب مل جل کر التوا میں پڑے تمام کاموں کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ سردیوں کے ایام کے دوران سڑک بجلی پانی جیسے سہولیات کو میسر رکھا جائے گا تاکہ عوام کو کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

Last Updated : 1 hours ago
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.