ETV Bharat / state

مغربی ریلوے کی انوکھی پہل، ٹرین کو بنا دیا کووڈ کیئر سینٹر - مہاراشٹر حکومت کی درخواست

ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد میں کوئی خاص کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔ تاہم حکومتی اعداد و شمار کے مطابق کورونا انفیکشن کا خطرہ آہستہ آہستہ کم ہوتا جارہا ہے۔

ٹرین کو بنا دیا کووڈ کئیر سینٹر
ٹرین کو بنا دیا کووڈ کئیر سینٹر
author img

By

Published : May 6, 2021, 5:37 PM IST

ریاست میں ابھی بھی آکسیجن کی کمی کے سبب بہت سارے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ کچھ مریض آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

انہی سب باتوں کے پیش نظر مہاراشٹر حکومت کی درخواست کے بعد مغربی ریلوے نے کورونا کے مریضوں کے لیے ٹرین کوچز کو ہی ہسپتال بنادیا ہے۔ اب اس میں کورونا سے متاثرہ افراد کا مکمل علاج کیا جاسکتا ہے۔ ٹرین کے ان کوچز میں آکسیجن سلنڈر کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں اور جلد ہی پہیے والے اس ہسپتال کو ریاستی حکومت کے حوالے کردیا جائے گا تاکہ کورونا مریضوں کے علاج میں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

ٹرین کو بنا دیا کووڈ کئیر سینٹر

مغربی ریلوے نے مہاراشٹر کے پالگھر ریلوے اسٹیشن پر یہ ٹرین تیار کی ہے۔ اس ٹرین کے 21 کوچ میں سے 20 کوچ کو نان اے سی رکھا گیا ہے۔ جس میں مریضوں کو داخل کیا جائے گا اور ان کا علاج ڈاکٹرز کی نگرانی میں ہوگا جبکہ ایک کوچ مکمل طور پر اے سی ہے جس میں ڈاکٹر اور میڈیکل اسٹاف کے قیام کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

ہر کوچ میں دو بستر کے ساتھ دو آکسیجن سلنڈر ہیں۔ اس ٹرین میں ایک وقت میں 400 سے زائد مریض داخل ہوسکتے ہیں۔ ٹرین کے اندر مریضوں کے لیے درکار ہر چیز دستیاب ہے۔ محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں ایسے کوچ کی ضرورت ہو تو اس میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

گرمی سے بچنے کے لیے ہر کوچ میں پانچ سے چھ کولر لگائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ہر کوچ کی چھت پر جوٹ کی بوریوں کو بچھایا گیا ہے اور اسے پانی سے بھگا دیا گیا ہے تاکہ دھوپ کی تپش سے ٹرین کے اندر کے مریضوں کو تکلیف نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.