ETV Bharat / state

ادھو ٹھاکرے کی بھارتی نشریاتی اداروں سے گفتگو - Video conference meeting

مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے ثقافتی امور کے سکریٹری سے کہا ہے کہ 'وہ جانچ کریں کہ کیا ممبئی میں کورونا کے پیش نظر احتیاط کے ساتھ فلم شوٹنگ کی شروعات ہوسکتی ہے؟

ادھو ٹھاکرے کی بھارتی نشریاتی اداروں سے گفتگو

author img

By

Published : May 23, 2020, 1:19 PM IST

آج وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے بھارتی براڈکاسٹر فاؤنڈیشن کے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں گفتگو کی۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ 'حکومت ریڈ زون شہروں کے علاوہ دیگر مقامات پر بھی فلم بندی کے مقامات دستیاب ہونے کا فیصلہ کرے گی۔

ویڈیو کانفرنس میٹنگ میں فاؤنڈیشن کے صدر این پی سنگھ، پونیت گوینکا، ڈائریکٹر، جے ڈی ماجیٹیا، نتن ویدیا، ایکتا کپور، پونیت مشرا، راہول جوشی، آدیش بانڈیکر، ابھیشیک ر یگے، ثقافتی امور کے سکریٹری ڈاکٹر سنجے مکھرجی نے شرکت کی۔

وزیر اعلی نے کہا کہ 'مہاراشٹر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، لیکن اس میں تشویش کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ حکومت اپنی پوری کوشش کر رہی ہے۔ بروقت لاک ڈاؤن اور مناسب دیکھ بھال کی وجہ سے مہاراشٹر میں آج مریضوں کی تعداد میں اندازے کے برعکس زیادہ اضافہ نہیں ہوا ہے۔

ٹی وی انڈسٹری ٹیلی ویژن چینلز اور اس پر مختلف پروگراموں کے ذریعہ گھروں تک پہنچی ہے۔ اس لاک ڈاؤن نے انہیں سخت متاثر کیا ہے لیکن میں اس بات پر اتفاق نہیں رکھتا ہوں کہ سب کچھ رک جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم ریڈ زون کے علاوہ دیگر زون میں کچھ شرائط کے ساتھ کاروبار جاری کرنے کی اجازت دی ہے۔ مگر اب ہم زون کے بجائے کنٹینمنٹ زون والے علاقوں پر توجہ دے رہے ہیں اور وہاں پر کورونا کے افکیشن کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

وزیر اعلی نے کہا کہ 'کل انہوں نے مراٹھی پروڈیوسروں اور فنکاروں سے تفصیلی گفتگو کی ہے اور وہ اس بات پر غور کررہے ہیں کہ شہروں سے باہر پروڈکشن کے کام یا فلم بندی ان کی مانگ کے مطابق ہوسکتی ہے یا نہیں۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ 'انڈین براڈکاسٹرس فاؤنڈیشن کو فلم بندی کی موجودہ صورتحال میں احتیاط کے ساتھ جاری کیا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے محکمہ ثقافت منصوبہ بندی کرے اور اس کے بعد ہی فیصلہ لیا جائے گا۔

ٹی وی انڈسٹری تفریحی شعبے کا ایک بہت بڑا حصہ ہے اور بہت سارے روزگار کے لیے اس پر انحصار کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ یہاں انڈسٹری مستحکم ہوئی ہے اور ریاست میں ہی اسے مضبوط بنانے کے لیے حکومت اس کے پیچھے مضبوطی سے کھڑی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.