ETV Bharat / state

Two Cops Caught Red Handed: دو راشی پولیس افسران رنگے ہاتھوں گرفتار - Aurangabad cops Arrested

اورنگ آباد شہر کے دو مختلف پولیس اسٹیشنز کے دو سب انسپکٹرز کو رشوت لیتے ہوئے اینٹی کرپشن بیورو کے افسران نے گرفتار کیا ہے پہلے معاملے میں پولیس سب انسپکٹر بارہ ہزار روپئے لیتے ہوئے پکڑا گیا تو دوسرے معاملے میں چوبیس ہزار روپئے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ان معاملات کے بعد پولیس محکمہ پر لوگ سوال اُٹھا رہے ہیں۔Two Police Sub Inspectors Arrested Red Handed

راشی پولیس افسران رنگے ہاتھوں گرفتار
راشی پولیس افسران رنگے ہاتھوں گرفتار
author img

By

Published : May 26, 2023, 8:16 PM IST

اورنگ آباد (مہاراشٹر) : ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں مختلف معاملات میں رشوت طلب کرنے والے سڈکو اور ستارا، پولیس اسٹیشنز کے دو پولیس سب انسپکٹرس کو اینٹی کرپشن بیورو نے گرفتار کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ جالنہ میں رشوت لینے کے الزام میں ایک پولیس سب انسپکٹر کو گرفتار کیا گیا جس سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ محکمہ پولیس میں رشوت کا چلن کس حد تک بڑھ گیا ہے۔ اینٹی کراپشن بیورو سے ملی تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ کے خلاف سڈکو پولیس اسٹیشن میں درخواست داخل کی گئی جس کی جانچ نہ کرنے کیلئے پولیس سب انسپکٹر نتن دشرتھ مور ے نے شکایت کنندہ سے 20 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔

رشوت کی رقم زیادہ ہونے کی وجہ سے دونوں کے درمیان نیگوسی ایشن ہوئی اور 12 ہزار روپے رشوت کا معاہدہ طے ہوا تاہم شکایت کنندہ کی رشوت دینے کی کوئی خواہش نہیں تھی اس لئے اس نے معاملے کی شکایت اینٹی کرپشن بیورو میں درج کرائی۔ شکایت موصول ہوتے ہی اینٹی کرپشن بیورو کے سپرنٹنڈٹ سندیپ آٹھولے اور انکے افسران اور ملازمین نے اپنے معاونین کے ہمراہ سڈکو پولیس اسٹیشن میں جال بچھا کر چھاپہ مارا اور ملزم سب انسپکٹر نیتین دشرتھ مورے کو 12 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

اسی طرح ایک اور معاملے میں شکایت کنندہ کے خلاف ستارا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج تھا جس کی جانچ پولیس سب انسپکٹر سسانے کے سپرد کی گئی تھی۔ تحقیقاتی آفیسر سسانے نے شکایت کنندہ کو کیس میں مدد کرنے کیلئے 25 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا۔ شکایت کنندہ نے اس ضمن میں اینٹی کرپشن بیورو میں شکایت درج کروائی جس پر اعلیٰ افسران کی رہنمائی میں ستارا پولیس اسٹیشن میں جال پھیلا کر چھاپہ مارا گیا اور ملزم پولیس سب انسپکٹر مچھندر بابو راؤ سسانے کو 24 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں ملزمین کے خلاف ستارا، سڈ کو پولیس اسٹیشنز میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ انسپکٹر سندیپ راجپوت، ہنومنت وارے معاملات کی تفتیش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Officer Arrest In Bribe Case رشوت خوری کے الزام میں آفیسر گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.