اس سلسلے میں متاثرہ لڑکی نے گذشتہ ہفتے مضافاتی ممبئی کے اوشیوارہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی جس کے بعد پیر کو ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔
عہدیدار نے بتایا کہ پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں اداکارہ نے کہا کہ گزشتہ برس دسمبر میں انہوں نے شادی کی ایک ویب سائٹ پر ملزم جو کہ پیشہ ور پائلٹ ہے، سے ملاقات کی اور اس نے اس سے شادی کا وعدہ کیا۔
اس کے بعد بھوپال کا رہنے والا پائلٹ، جو اس وقت ممبئی میں رہتا ہے اکثر اس سے فون پر بات کیا کرتا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی چیٹ کرتا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ تقریباً 10 دن پہلے اس نے متاثرہ لڑکی کو بلایا اور اس سے ملنے اور اس کی رہائش گاہ بھی دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
عہدیدار نے شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں تنہا رہائش پذیر اداکارہ نے اس پر راضی ہوگئیں اور اسے گھر بلایا جہاں پائلٹ نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ زیادتی کی۔
انہوں نے بتایا کہ بعد میں ملزم نے متاثرہ لڑکی کو یقین دلایا کہ وہ اس کے والدین سے اس کی شادی کے بارے میں بات کرے گا لیکن اس نے کبھی بھی اپنی باتوں پر عمل نہیں کیا۔
عہدیدار نے بتایا کہ اس کے برتاؤ سے تنگ آکر ٹی وی اداکارہ نے شکایت درج کروائی۔