ETV Bharat / state

Tribute to President in Maharashtra Assembly مہاراشٹر اسمبلی میں صدر جمہوریہ کو مبارکباد پیش کی گئی

مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی و کونسل کے اجلاس کے آغاز میں صدر جمہوریہ کو مبارکباد پیش کی گئی۔ دونوں ایوان میں دروپدی اور جگدیپ دھنکر کو مبارکبادی کی تجویز منظور کی گئی۔ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ دروپدی مرمو ایک ایسی قبائلی خاتون ہیں جن پر ملک کو فخر ہے۔ Started of Maharashtra Legislative Assembly

16132788
16132788
author img

By

Published : Aug 18, 2022, 1:41 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی Maharashtra Assembly session میں پہلے روز صدر جمہوریۂ ہند دروپدی مرمو اور نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکر کے لیے مبارکباد تجویز پیش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے اور دیویندر فڑنویس نے اس تجویز پر پہلی قبائلی خاتون وزیر اعلیٰ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی جدوجہد اور ہر میدان میں پسماندہ طبقات اور سب کو ساتھ لے کر چلنے کا تذکرہ کیا۔ ایوان اسمبلی میں دروپدی مرمو کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور کہا گیا کہ دروپدی مرمو کا صدر جمہوریہ کے طور پر منتخب ہونا باعث افتخار ہے۔ Maharashtra Legislative Assembly

یہ بھی پڑھیں:

ایوان اسمبلی میں مبارکباد تجویز پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ ایک قبائلی خاتون کو ملک کا صدر جمہوریہ مقرر کیا گیا ہے۔ یہ قابل فخر ہے۔ انہوں نے ملک کا سر ہمیشہ ہی اونچا کیا ہے۔ وہ ہر طبقہ کا خیال رکھتی ہیں۔ انہوں نے قبائلیوں کے لیے اپنی زندگی وقف کی ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی میں کئی نشیب و فرار دیکھے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی حالات کا مقابلہ کیا اور آگے بڑھتی رہی ہیں۔ ایسی خاتون کو صدر جمہوریہ منتخب کرنا ملک کے لیے باعث افتخار ہے۔ Tribute to the President at the Started of the Maharashtra Legislative Assembly and Council
ایوان اسمبلی کے آغاز پر نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکر کے لیے مبارکباد کی تجویز کو ایوان میں پیش کیا تھا جس کو منظور کر لیا گیا۔ فڑنویس نے دروپدی مرمو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'صدر جمہوریہ نے نہ قبائلیوں کے لیے خدمات انجام دی بلکہ ہر شعبۂ حیات میں کام کیا ہے۔ اس قابل خاتون کے صدر جمہوریہ منتخب ہونے پر فخر ہے۔
اپوزیشن لیڈر اجیت پوار نے بھی دروپدی مرمو کو مبارکباد تجویز کی حمایت کی اور ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'دروپدی مُرمو نے قبائلیوں کے لیے کام کیا ہے۔ ایوان اسمبلی میں وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ نے اس تجویز کو پیش کیا جسے منظور کر لیا گیا جب کہ قانون ساز کونسل میں بھی تجویز پیش کی گئی جس کے بعد چیئرمین نیلم گوہے نے اس تجویز پر اظہار خیال کیا اور اسے منظور کر لیا گیا۔

قانون ساز اسمبلی میں اسپیکر راہل نارویکر نے بھی تجویز پر اظہار خیال کر کے اسے منظور کر لیا اور پھر اسمبلی کی کارروائی ایک روز کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ دونوں ایوان میں نئے وزراء کو متعارف کروایا گیا جب کہ قانون ساز اسمبلی میں نئے اراکین کو متعارف کروایا گیا۔ قانون ساز اسمبلی میں وزر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے وزراء کو متعارف کروایا تو دوسری طرف نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے قانون ساز کونسل میں اراکین کو متعارف کروایا۔ اس موقع پر دونوں ایوان میں ڈیسک بجا کر اراکین کا استقبال کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.