مہاراشٹر میں برسراقتدار مہا وکاس اگھاڑی حکومت میں مبینہ ہنگامے کی اطلاعات کے درمیان اسپیکر نے واضح کیا کہ موجودہ صورتحال مہاراشٹر میں بر سر اقتدار حکومت کے خلاف نہیں ہے اور نا ہی ریاست میں کوئی ہنگامی صورتحال ہے۔
اسپیکر نانا پٹولے نے سیاسی ہلچل کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 'اس وقت میڈیا میں مہاراشٹر کی سیاسی صورتحال کے بارے میں جو کچھ بتایا جارہا ہے اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ اس وقت ہم صرف کورونا وائرس سے لڑنے کا کام کر رہے ہیں۔ ہم حکومت ہند کی تمام ہدایات پر عمل پیرا ہیں۔
جب وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی رہائش گاہ پر مہا وکاس اگھاڑی کے لیڈران سے ملاقات کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا 'اگھاڑی میں شامل سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور آج کی میٹنگ میں عوامی کاموں پر عمل درآمد کے لیے آپس میں ہم آہنگی قائم کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ مہاراشٹر میں ہنگامی صورتحال نہیں ہے، میں کابینہ کا ممبر نہیں ہوں جو یہ بتا سکے کہ آج کے اجلاس کا مقصد کیا تھا، اگرچہ یہ کورونا سے لڑنے پر تبادلہ خیال ہوسکتا ہے۔
وزیراعلی اُدھو ٹھاکرے کی سرکاری رہائش گاہ 'ورشا' پر مہا وکاس اگھاڑی میں شامل لیڈران کی میٹنگ کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
ادھو ٹھاکرے نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس سے خطاب کیا، وہ ماتوشری سے تبادلہ خیال کررہے تھے اور باقی وزرا ء ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وزیراعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ ورشا پر موجودتھے۔
نانا پٹولے کے مطابق 31 مئی کو لاک ڈاؤن ختم ہوگا اس وقت کیا جائے گا تو اس کے بعد کی منصوبہ بندی کے تعلق سے میٹنگ ہونے کا امکان ہے۔
وہیں نئے تعلیمی سال میں مہاراشٹر میں کورونا سے متاثر اسکولوں کے شروع ہونے والے ہر علاقے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔