ETV Bharat / state

دو منزلہ عمارت کو خالی کرایا گیا

مہاراشٹر کے صنعتی شہر بھیونڈی کے غیبی نگر سنی جامع مسجد ٹرسٹ کی دو منزلہ عمارت کا کچھ حصہ دوپہر کو منہدم ہوگیا۔

دومنزلہ عمارت کو میونسپل انتظامیہ نے خالی کرایا
author img

By

Published : Aug 30, 2019, 10:59 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 10:08 PM IST

اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا مگر مکینوں میں زبردست افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔
حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی میونسپل کارپوریشن کی ٹیم اور پولیس انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر عمارت میں رہائش پذیر سبھی مکینوں کو خالی کراتے ہوئے بجلی اور نل کنکشن منقطع کردیا ہے۔

دومنزلہ عمارت کو میونسپل انتظامیہ نے خالی کرایا۔ویڈیو

اس عمارت کے ہاوس نمبر 792 جس میں 18 کمرے تھے تقریباً تیس برس قبل تعمیر کیا گیا تھا،لیکن عمارت مخدوش ہوچکی تھی، اس کی خستہ حالت کو دیکھتے ہوئے ،پربھاگ سمیتی، نے اسے مخدوش عمارتوں کی فہرست میں ڈالتے ہوئے خالی کرنے کا نوٹس دیا تھا۔

اسکے بعد بھی مکین خالی نہیں کررہے تھے. مگر جمعہ کو پیش آئے حادثے کے بعد سبھی مکینوں سے عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ،پربھاگ سمیتی، دو نمبر کے حدود میں پیرانی پاڑا علاقے میں ایک اور چار منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی جس کے ملبے میں دب کر دو ہلاک اور 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ان دونوں حادثوں کے بعد میونسپل افسران اور ملازمین کی جانب سے مخدوش عمارتوں کا سروے جاری ہے، شہر کے متعدد علاقوں میں مخدوش دکھائی دینے والی عمارتوں کو اسٹرکچرل آڈٹ کا نوٹس دینے اور انتہائی مخدوش عمارتوں کے مکینوں کو خالی کرانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے.

Intro:بھیونڈی : دومنزلہ مخدوش عمارت کا میونسپل انتظامیہ نے خالی کرایا

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی کے غیبی نگر سنی جامع مسجد ٹرسٹ کی دو منزلہ انتہائی مخدوش عمارت کا کچھ حصہ دوپہر کو اچانک منہدم ہوگیا اس حادثہ میں کوئی زخمی تو نہیں ہوا مگر مکینوں میں زبردست افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا عمارت کی خستہ حالی کو دیکھتے ہوئے خالی کرنا شروع کردیا تھا اسی درمیان حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی میونسپل کارپوریشن کی ٹیم اور پولیس انتظامیہ نے مذکورہ عمارت پر پہنچ کر پوری عمارت میں رہائش پذیر سبھی مکینوں سے خالی کرواتے ہوئے بجلی اور نل کنکشن منقطع کردیا ہے.
غیبی نگر واقع سنی جامع مسجد ٹرسٹ کی دومنزلہ عمارت ہاوس نمبر 792 جس میں 18 روم تھے جسے تقریباً تیس برس قبل تعمیر کیا گیا تھا اور عمارت مخدوش ہوچکی تھی اس خستہ حالی کو دیکھتے ہوئے پربھاگ سمیتی دو نے اس عمارت کو انتہائی مخدوش عمارتوں کی فہرست میں ڈالتے ہوئے خالی کرنے کا نوٹس بھی دیا تھا پربھاگ سمیتی دو میں تعینات میونسپل اہلکار ہنومان مہاترے کے مطابق عمارت کے مکینوں 21/08/2016 کو سو روپے کے اسٹیمپ پیر پر ایک ماہ کی مہلت لینے کا حلف نامہ بھی داخل کیا مگر جب عمارت مکینوں سے خالی نہیں ہوئی تو 28/9/2016 عمارت کی انہدامی کاروائی شروع کیا. اس سے قبل 6/09/2016 کو ٹورنٹ پاور کو بجلی منقطع کرنے کا مکتوب دیا تھا جسکے بعد ٹورنٹ پاور نے میونسپل افسران کی موجودگی میں 9/9/2016 کو بجلی اور کارپوریشن نے نل کنکشن منقطع کردیا تھا. مگر اسکے بعد بھی عمارت کے مکین مذکورہ عمارت کو خالی نہیں کررہے تھے. 8/8/2017 کو میونسپل کارپوریشن نے مکینوں کے خلاف 188 کی دفعہ کے تحت شانتی نگر پولیس اشٹیشن میں معاملہ بھی درج کرایا تھا. اسکے بعد بھی وہ خالی نہیں کررہے تھے. مگر جمعہ کو پیش آئے حادثہ کے بعد سبھی مکینوں سے عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے. اور سنیچر سے انہدامی کارروائی ہوگی.
واضح ہوکہ پربھاگ سمیتی دو کی حدود میں پیرانی پاڑا علاقے میں ایک چار منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی جسکے ملبہ میں دب کر دو ہلاک اور 6 افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے تھے. اسکے بعد دو دن قبل مومن پورہ خان کمپاؤنڈ میں ایک چار منزلہ عمارت میں شگاف پڑنے کی خبر کے بعد پوری عمارت کو مکینوں سے خالی کراتے ہوئے عمارت کا اسٹرکچرل آڈٹ کرایا گیا ہے ابھی آڈٹ رپورٹ آنے کے بعد ہی واضح ہوگا کہ عمارت رہنے کے قابل ہے یا نہیں ان دونوں حادثوں کے بعد میونسپل افسران اور ملازمین کا شہر کی مخدوش عمارتوں کا سروے جاری ہے شہر کے متعدد علاقوں میں مخدوش دکھائی پڑنے والی عمارتوں کو اسٹرکچرل آڈٹ کا نوٹس دینے اور انتہائی مخدوش عمارتوں کو مکینوں کے خالی کرانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے. اب تک سینکڑوں خاندان میونسپل کارپوریشن کی کاروائی سے متاثر ہوچکے ہیں.

ممبئی سے دانش اعظمی کی رپورٹ
Body:بھیونڈی : دومنزلہ مخدوش عمارت کا میونسپل انتظامیہ نے خالی کرایا
Conclusion:بھیونڈی : دومنزلہ مخدوش عمارت کا میونسپل انتظامیہ نے خالی کرایا
Last Updated : Sep 28, 2019, 10:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.