ETV Bharat / state

خانہ کعبہ کی زیارت سے محرومی سے مسلمان غمگین

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 10:20 PM IST

کورونا وائرس کے سبب جہاں پوری دنیا تھم سی گئی ہے۔ وہیں عالم اسلام کے سب سے مقدس مہینے رمضان المبارک میں کعبہ و مدینہ شریف کی زیارت کی خواہش رکھنے والے افراد اس تعلق سے کافی غمگین نظر آ رہے ہیں-

حافظ قرآن معاذ کاملی
حافظ قرآن معاذ کاملی

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاوں میں ہر برس بڑی تعداد میں عازمین حج و عمرہ کے لیے روانہ ہوتے ہیں اب ان کی قلبی بے اطمینانی بڑھتی جارہی ہے کیونکہ گزشتہ برس کورونا کے سبب شہر کے عازمین حج اس مقدس سفر سے محروم ہو گئے تھے لیکن رواں برس بھی خانہ کعبہ میں حاضری دینے سے قاصر رہیں گے جس کے سبب ان کی دل کی بے چینی بڑھ گئی ہے۔

حافظ قرآن معاذ کاملی

اس تعلق سے حافظ قرآن معاذ کاملی نے بتایا کہ رمضان المبارک میں نیکیوں کا اجر 70 گنا زیادہ ملتا ہے لیکن جب مقدس سرزمین کعبہ و مدینہ میں رمضان گزارا جائے تو وہاں ایک نیکی ایک لاکھ کے برابر ہوتی ہے۔ شہر میں بڑی تعداد میں مسلمان آباد ہیں، اس لیے ہر برس یہاں سے کثیر تعداد میں لوگ رمضان میں عمرہ کے لئے کعبہ شریف کا رخ کرتے ہیں لیکن دو برس سے عمرہ کے لیے لوگ نہیں جاپارہے ہیں جو وہ ناقابل بیان ہے۔

عمرہ کی خواہش رکھنے والے این سی پی رہنما مصطفیٰ ممبر نے بتایا کہ مالیگاوں سمیت پوری دنیا اس جان لیوا وبا سے پریشان ہے اور ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس وبا کا جلد خاتمہ کرے- آج ہمارے اندر ایک تڑپ ہے کہ اگر ہم مسلمان ہوکر حج و عمرہ پر نہ جاسکے تو ہم اپنے آپ کو بد نصیب سمجھتے ہیں لیکن ہمیں امید ہے کہ اگر آئندہ دنوں میں حالات بہتر ہوتے ہیں تو ہم حج و عمرہ کے لیے ضرور جائیں گے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.