ETV Bharat / state

'پانچ سال تک صرف میں ہی وزیراعلی رہوں گا' - مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد حکومت بنانے

مہاراشٹر میں حکومت بی جے پی کی قیادت میں ہی تشکیل دی جائے گی اور میں ریاست میں پانچ برس تک وزیر اعلی رہوں گا

مہاراشٹر حکومت سازی دنگل
author img

By

Published : Oct 29, 2019, 2:50 PM IST

مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد حکومت بنانے کے لیے ہنگامہ آرائی کے درمیان وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس کا بڑا بیان آیا ہے۔ فڑنویس نے کہا ہے کہ بی جے پی نے کبھی بھی شیوسینا سے 50-50 کا وعدہ نہیں کیا تھا۔

مہاراشٹر حکومت سازی دنگل

انہوں نے مزید کہا کہ مہاراشٹر میں حکومت بی جے پی کی قیادت میں ہی تشکیل دی جائے گی اور میں ریاست میں پانچ برس تک وزیر اعلی رہوں گا۔

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سنجے کاکڑے نے دعوی کیا کہ مہاراشٹر میں شیوسیناکے تقریبا 45 نو منتخب ارکان اسمبلی بی جے پی کے ساتھ حکومت سازی کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیوسینا کے ایم ایل اے جو بھی کریں اور کہتے رہیں لیکن ہم بی جے پی کے ساتھ حکومت کا حصہ بننا چاہتے ہیں"۔

شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے کہا کہ بی جے پی کے ساتھ 50-50 کے فارمولے پر سمجھوتہ کیا گیا ہے اگر بی جے پی رام کے نام کا نعرہ لگاتی ہے تو وہ سچ بولے اور بتائے کہ معاہدہ پہلے ہی 50-50 پر ہوچکا تھا۔

وہیں ایک سوال کہ مہاراشٹر میں حکومت بنانے میں تاخیر کیوں ہورہی ہے؟ کے جواب میں انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کوئی دشینت نہیں ہے جس کے والد جیل میں ہیں۔یہاں ہم ہیں جو مذہب اور سچائی کی سیاست کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ شرد جی جنہوں نے بی جے پی اور کانگریس کے خلاف ماحول تیار کیا ہے جو کبھی بھی بی جے پی کے ساتھ نہیں جائیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'ادھو ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اور بھی آپشن ہیں لیکن ہم اس اختیار کو قبول کرنے کا گناہ نہیں کرنا چاہتے ہیں کیونکہ شیوسینا نے ہمیشہ حق کی سیاست کی ہے اور ہم اقتدار کے بھوکے نہیں ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.