ETV Bharat / state

تھانے: ضلع میں بارش کا قہر جاری - تھانے

مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی اور مضافاتی علاقوں میں مسلسل موسلادھار بارش جاری ہے۔

ضلع میں بارش کا قہر جاری
author img

By

Published : Jul 27, 2019, 10:32 PM IST

بھیونڈی شہر سے ہوکر گزرنے والی کامواری ندی، الہاس ندی، کالو ندی سمیت دیگر ندیوں میں زبردست طغیانی ہے، تھانے ، کلیان ،ممبرا بھیونڈی کی سڑکیں تالاب میں تبدیل ہیں۔

بھیونڈی کے تکیہ امانی شاہ علاقے میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ شہربھیونڈی کے نشیبی علاقے میں واقع مکانات، دکانیں اور پاورلوم کارخانوں میں تقریباً 5 فٹ پانی داخل ہونے کے سبب لاکھوں کی املاک تباہ برباد ہوگئی ہے۔

ضلع میں بارش کا قہر جاری
جبکہ دوسری طرف ان علاقوں میں آباد لوگوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے کے لیے مجبور ہونا پڑرہا ہے۔ اب تک بھیونڈی شہر کے ہزاروں افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ شہر کے درجنوں علاقے زیرآب ہیں۔بارش کے سبب ٹریفک نظام بری طرح متاثر سے ہے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ بارش کی شروعات سے لیکر اب تک اہلیان شہربارش کے سبب جن مسائل سے دوچار تھے، وہ جوں کا توں برقرار ہے۔جس سے شہریوں میں انتظامیہ کے تئیں شدید برہمی پائی جاتی ہے۔

بھیونڈی میونسپل کارپوریشن نے دریا سے متصل علاقوں میں آباد لوگوں کو آگاہ بھی کیا تھا کہ وہ تیزبارش کے دوران کسی محفوظ مقام پر منتقل ہو جائیں۔

لیکن سب سے حیرت انگیز حقیقت تو یہ ہے کہ کارپوریشن نے خود کوئی سبق نہ لیتے ہوئے اس سے بچاؤ کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات کی منصوبہ بندی نہیں کی۔

جس کی وجہ سے دریا سے ملحق علاقوں کے علاوہ شہر کی مرکزی بازار تین بتی،منڈئی،بھاجی مارکیٹ، گلزار کولڈرنک، گوپال نگر،کملا ہوٹل اورآنند ہوٹل،زیتون پورہ اور طیب مسجدکا حصہ تین سے پانچ فٹ تک پانی میں ڈوب کر تالاب کی شکل اختیار کر لیا تھا۔بھیونڈی ایس ٹی اسٹینڈ کسی تالاب میں تبدیل ہوچکا تھا۔

Intro:تھانے ضلع میں موسلادھار بارش کا قہر جاری

         مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی اور مضافاتی علاقوں لگاتار ہورہی موسلادھار بارش ہورہی ہے. محکمہ موسمیات نے بھی ممبئی اور مضافات کے علاقوں میں مزید چند گھنٹوں زبردست بارش پیشن گوئ کیا ہے. تھانے ضلع کے بدلا پور اور واگنی کا پورا علاقہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے. اور مہالکشمی ایکسپریس ٹرین 14 گھنٹوں سے ٹریک پر پانی کے بیچ میں کھڑی ہے. اور نیوی، این ڈی آر ایف کی ٹیم اور ریلوے انتظامیہ اور مقامی پولیس کے علاوہ ایر فورس کے دو ہیلی کاپٹر راحت اور بچاو کے کام میں لگے ہوئے ہیں. اب تک 800 سے زیادہ مسافروں کو محفوظ نکالا جاچکا ہے. مہاراشٹر کے واگنی علاقے کا ویڈیو دیکھنے کے بعد ایسا محسوس ہورہا ہے کہ کوئی آئ لینڈ ہے. مگر یہ خشکی والا علاقہ ہے. مہاراشٹر کے تھانے شہر، کلیان ،الہاس نگر ،بھیونڈی ،کون گاؤں میں بارش کے پانی کے سبب چاروں طرف سفید چادر نظر آرہی ہے. کلیان سمیت دیگر ریلوے ٹریک پر بھی پانی بھرا ہے.
بھیونڈی سے ہوکر گزرنے والی کامواری ندی، اور الہاس ندی کالو ندی سمیت دیگر ندیوں میں زبردست تغیانی دیکھنے کو مل رہی ہے. اور تھانے شہر، کلیان ،ممبرا بھیونڈی کی سڑکیں تلاب میں تبدیل ہے. بھیونڈی شہر کے تکیہ امانی شاہ علاقے میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے. چار سے پانچ فٹ پانی ہونے کے سبب نشیبی علاقے میں واقع مکانوں ، دکانوں اور پاورلوم کارخانوں میں پانی داخل ہونے کے سبب لاکھوں کی املاک تباہ برباد ہوگئی ہے. جبکہ دوسری طرف ان علاقوں میں آباد مکینوں کو محفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا ہے. اب تک بھیونڈی کے ہزاروں مکینوں کو اس سیلابی کیفیت کے شکار ہوئے ہیں.
ہورہی موسلادھار بارش کی وجہ سے شہر کے درمیان میں واقع گوپال نگرمیں تین سے چار فٹ اور شہر کی اہم مارکیٹ مارکیٹ تین بتی میں کمرتک پانی بھر گیا۔اس کے علاوہ شہر کے درجنوں علاقے ڈوب گئے ہیں۔بارش کے سبب ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر رہا۔اندون شہر کے ساتھ ہی بیرون شہر ممبئی ناسک شاہراہ پر زبردست ٹریفک کے سبب گاڑیاں کافی سست روی سے چل رہی تھیں۔حیرت کی بات یہ ہے کہ بارش کے آغاز سے لیکر اب تک اہالیان شہربارش کے سبب جن مسائل سے دوچار تھے وہ جوں کا توں برقرار ہے۔جس سے شہریوں میں انتظامیہ کے تئیں شدید برہمی پائی جاتی ہے۔موسلادھار بارش سے جہاں شہر میں عام زندگی متاثر رہا.
          کامواری ندی کے بھر جانے کے سبب اس سے ملحق علاقے بندر محلہ،ندی ناکہ، مہاڈا کالونی، سنگمپاڑا اور شیلار گاؤں کا بیشتر حصہ پانی میں ڈوب گئے تھے۔یہاں لوگ اپنا ضروری گھریلو اشیاء ٹھیلوں اور دوسری اونچی جگہوں پر رکھ پانی اترنے کا انتظار کرتے نظر آئے۔
         بھیونڈی میونسپل کارپوریشن نے دریا سے لگے علاقے کے لوگوں کو آگاہ بھی کیا تھا کہ وہ تیزبارش کے دوران کہیں محفوظ ٹھکانے پر منتقل ہو جائیں۔لیکن سب سے حیرت انگیز حقیقت تو یہ ہے کہ کارپوریشن نے خود کوئی سبق نہ لیتے ہوئے اس سے بچاؤ کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات کی منصوبہ بندی نہیں کی۔جس کی وجہ سے دریا سے ملحق علاقوں کے علاوہ شہر کی مرکزی بازار تین بتی،منڈئی،بھاجی مارکیٹ، گلزار کولڈرنک، گوپال نگر،کملا ہوٹل اورآنند ہوٹل،زیتون پورہ،اور طیب مسجدکا حصہ تین سے پانچ فٹ تک پانی میں ڈوب کر تالاب کی شکل اختیار کر لیا تھا۔بھیونڈی ایس ٹی اسٹینڈ کسی تالاب میں تبدیل ہوچکا تھا۔

بائٹ : مقامی شہری

ممبئی سے دانش اعظمی کی رپورٹ Body:تھانے ضلع میں موسلادھار بارش کا قہر جاری
Conclusion:تھانے ضلع میں موسلادھار بارش کا قہر جاری
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.