اورنگ آباد: اورنگ آباد ضلع کے گنگاپور تحصیل میں ناندور مدهمیشور آبی ذخیرے کے نہر میں ٹیمپو اُلٹنے سے، تیس سالہ سدھا کر اشوک ویراڑ کی موت ہوگئی، جبکہ اس کی تین سالہ کمسن بچی پانی میں بہہ گئی۔ یہ حادثہ گنگاپور ویجا پور شاہراہ پر ورکھیٹر پائی نامی نہر کے قریب پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق گنگا پور، ورکھیر سے تعلق رکھنے والا ساکن سدھاکر ویراڑ اپنی تین سالہ بچی کولیکر ٹیمپو سے ناندور مدھمیشور نہر کے قریب سے درکھیر جارہا تھا، گنگاپور ویجا پور راستے سے ایک کلو میٹر دوری پر راستہ خراب ہونے کی وجہ سے ان کا ٹمپو نہر میں الٹ گیا۔
یہ خبر گاؤں میں تیزی سے پھیل گئی، جس کے بعد مقامی لوگوں نے جے سی بی کے ذریعے ٹیپو کو نہر سے باہر نکالا، حادثے کا شکار سدھاکر کو ایمبولنس کے ذریعے سیول ہاسپٹل میں لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے طبی جانچ کے بعد اُسے مردہ قرار دے دیا۔ گنگا پور پولس اسٹیشن میں اس حادثہ کو درج کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: اورنگ آباد میں شدید گرمی سے لوگوں کا برا حال
ذرائع نے بتایا کہ ناندور مدھمیشور نہر سےc کو جانے والے راستے کی مرمت کا پیسہ نہ ملنے کی وجہ سے ایک شخص نے راستہ میں رُکاوٹ ڈال رکھی ہے، جس کے سبب یہاں پر اکثر حادثات رونماء ہورہے ہیں، اس کے باوجود بھی انتظامیہ ہوش میں نہیں رہی۔ بعد ازاں سدھاکر ویراڑ کے پوسٹ مارٹم کے بعد آبائی گاؤں درکھیٹر میں اُسکی آخری رسومات ادا کی گئی۔