ETV Bharat / state

'باندرہ معاملہ دوبارہ رونما نہ ہونے کے لیے اقدامات کریں'

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ نے تمام سیاسی جماعتوں سے کہا کہ وہ اس بحران کے دوران ہندسوں میں نہ الجیھں بلکہ سب مل کر کووڈ 19 کو شکست دیں۔

'باندرا جیسا معاملہ پھر نہ ہوحکومت اس کے لیے اقدامات کریں'

author img

By

Published : Apr 15, 2020, 4:38 PM IST

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے بدھ کے روز باندرا ریلوے اسٹیشن کے باہر تارکین وطن مزدوروں کے اجتماع کو بدقسمتی سے تعبیر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ کووڈ 19 کے بحران کے دوران ایسے واقعات دوبارہ نہیں ہونے چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے افواہ پھیلا دی کہ ٹرین کی خدمات دوبارہ شروع ہوجائیں گی، اسی اسٹیشن کے باہر لوگ جمع ہوگئے۔احتیاطی تدابیر کرنے کی ضرورت ہےاور اس طرح کے مبہم پیغامات کی جانچ کی جائیں۔

گذشتہ روز باندرا اسٹیشن کے باہر اتفاق سے ایک معاملہ پیش آیا، کسی نے یہ افواہ پھیلا دی کہ ٹرینوں کی خدمات دوبارہ شروع ہوجائے گی، مقامی لوگ اسٹیشن کے باہر جمع ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں سیاسی جماعتوں سے یہ بھی گزارش کروں گا کہ ہم سیاسی طور پر لڑ سکتے ہیں لیکن ابھی وقت نہیں ہے کہ آپس میں مقابلہ کریں۔ ابھی یہ سوچنے کا وقت نہیں ہے کہ مرکز اور ریاست میں کون اقتدار میں ہے۔ ہمیں کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے اقدامات کرنا چاہیے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کے 3 مئی تک لاک ڈاؤن کے اعلان کے کچھ گھنٹوں بعد1000 سے زائد تارکین وطن مزدوروں نے نقل مکانی کے انتظامات کا مطالبہ کیا تاکہ وہ اپنے گھر واپس جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.