ETV Bharat / state

تھانے : اردو اسکول کے گراونڈ پر ڈیٹا سینٹر کی تعمیر کے خلاف احتجاج

سماجی کارکن فیروز پٹھان نے بتایا کہ جب طلبا ٹی ایم سی دفتر پہنچے تو انھیں گیٹ پر ہی روک دیا گیا لیکن کافی دیر تک طلبا احتجاج کرتے رہے اندر سے کوئی ایجوکیشن محکمہ کا کوئی اہلکار پوچھنے تک نہیں آیا کہ آپ یہ احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟

author img

By

Published : Dec 2, 2019, 11:55 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے کے حضوری علاقہ میں واقع میونسپل اردو اسکول کے پلے گراونڈ میں کارپوریشن کے ذریعہ زیرِ تعمیر ڈیٹا سینٹر کے خلاف اسکول کے طلبا، والدین اور اساتذہ نے تھانے میونسپل کارپوریشن تک پیدل مارچ کیا۔

مظاہرین نے کارپوریشن دفتر کا گھیراو کیا اور اسکول کے پلے گراونڈ پر ڈیٹا سینٹر کی تعمیر کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔

تھانے : اردو اسکول کے گراونڈ پر ڈیٹا سینٹر کی تعمیر کے خلاف احتجاج

مہاراشٹر کے تھانے شہر کے حضوری نامی علاقہ میں اردو کا ایک قدیم اسکول ہے، جس میں حضوری اور مضافات کے تقریباً آٹھ سو طلبا زیر تعلیم ہیں۔
اسکول کے سامنے ایک پلے گراونڈ ہے جو اسکول کا ہی ہے یعنی میونسپل کارپوریشن کا میدان ہے اس میں اسکولی بچے کھیل کود، پی ٹی، یوم آزادی و یوم جمہوریہ کی تقریبات کے علاوہ دیگر تعلیمی پروگرامز کا انعقاد کرتے ہیں۔

لیکن گذشتہ چھ ماہ قبل تھانے کارپوریشن کی جانب سے اسی میدان میں ایک ڈیٹا سینٹر تعمیر کا کام شروع کیا یہ ڈیٹا سینٹر گراونڈ پلس تین منزلہ بنے گا، جس میں شہر بھر میں نصب کئے گئے سی سی ٹی کیمروں کا کنٹرول روم چلانے والا جنریٹر و دیگر چیزیں ہوں گی۔

اس ڈیٹا سینٹر کے تعمیر ہونے سے اسکول کا گراونڈ مکمل طو رپر ختم ہوجائے گا ۔ اس میدان کو بچانے کے لئے اسکول کمیٹی اور مقامی لوگوں کی ایک عرصہ سے جدوجہد اور ٹی ایم سی کے خط و کتابت و شکایات کا سلسلہ جاری ہے لیکن انکی شکایت یا خط و کتابت کا کسی بھی قسم کا کوئی جواب نہ دیتے ہوئے یہاں ڈیٹا سینٹر کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

جس کے بعد مجبوراً اسکول کے طلبا نے تھانے میونسپل کارپوریشن کا گھیراو کیا اور اپنے حق کے لئے طلبا نے نعرے بازی، اس مظاہرہ میں ان کے ساتھ سماجی کارکنان بھی ساتھ پیش پیش رہے۔

سماجی کارکن فیروز پٹھان نے بتایا کہ جب طلبا ٹی ایم سی دفتر پہنچے تو انھیں گیٹ پر ہی روک دیا گیا لیکن کافی دیر تک طلبا احتجاج کرتے رہے اندر سے کوئی ایجوکیشن محکمہ کا کوئی اہلکار پوچھنے تک نہیں آیا کہ آپ یہ احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟

پٹھان نے مبینہ طور سے الزام عائد کیا کہ اردو کے ساتھ یہ سوتیلا سلوک اور اردو طلبا کے ساتھ یہ ایک طرح کی ناانصافی ہے۔

انھوں نے کہا ہم نے میونسپل انتظامیہ کو میمورنڈم دے کر انھیں انتباہ کیا ہے کہ اگرچہ یہ کام روکا نہیں گیا تو ہم غیر متعینہ مدت تک بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے ۔

مظاہرین کے ایک وفد نے ٹی ایم سی میں این سی پی کے ہاوس لیڈر نجیب ملا سے ملاقات کر انھیں مسائل سے آگاہ کیا اور اردو اسکول کے گراونڈ کو بچانے کا مطالبہ کیا نجیب نے معاملہ کی تفتیش کر اسکول کو پوری طرح سے راحت پہنچانے کی یقین دہانی کی ۔

Intro:تھانے : اردو اسکول کے گراونڈ پر ڈیٹا سینٹر کی تعمیر کے خلاف احتجاج

 مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل تھانے کے حضوری علاقہ میں واقع میونسپل اردو اسکول کے پلے گراونڈ میں کارپوریشن کے ذریعہ زیرِ تعمیر ڈیٹا سینٹر کے خلاف اسکول کے طلبہ ، والدین اور اساتذہ نے تھانے میونسپل کارپوریشن تک پیدل مارچ کرنے کے بعد کارپوریشن دفتر کا گھیراو کیا اور اسکول کے پلے گراونڈ پر ڈیٹا سینٹر کی تعمیر کو فوری روکنے کا مطالبہ کیا۔
مہاراشٹر کے تھانے شہر کے حضوری نامی علاقہ میں اردو کی ایک قدیم اسکول ہے جس میں حضوری اور مضافات کے تقریباً آٹھ سو طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ اسکول کے سامنے ایک پلے گراونڈ ہے جو اسکول کا ہی یعنی میونسپل کارپوریشن کا میدان ہے اس میں اسکولی بچے کھیل کود، پی ٹی، یوم آزادی و یوم جمہوریہ کی تقریبات کے علاوہ دیگر تعلیمی پروگرام منعقد ہوتے رہتے ہیں ۔ لیکن گذشتہ 6ماہ قبل تھانے کارپوریشن کی جانب سے اسی کھیل کود کے میدان میں ایک ڈیٹا سینٹر تعمیر کا کام شروع کیا یہ ڈیٹا سینٹر گراونڈ پلس تین منزلہ بنے گا جس میں شہر بھر میں نصب کئے گئے سی سی ٹی کیمروں کا کنٹرول روم انھیں چلانے والا جنریٹر و دیگر چیزیں ہوں گی اس ڈیٹا سینٹر کے تعمیر ہونے سے اسکول کا گراونڈ مکمل طو رپر ختم ہوجائے گا ۔ اس میدان کو بچانے کے لئے اسکول کمیٹی اور مقامی لوگوں کی ایک عرصہ سے جدوجہد اور ٹی ایم سی کے خط و کتابت و شکایات کا سلسلہ جاری ہے لیکن انکی شکایت یا خط و کتابت کا کسی بھی قسم کا کوئی جواب نہ دیتے ہوئے یہاں ڈیٹا سینٹر کی تعمیر کا کام جاری ہے جس پر پیر کو مجبوراً اسکول کے طلبہ نے تھانے میونسپل کارپوریشن کا گھیراو کیا اوراپنے حق کے لئے بچوں نے نعرے بازی کی سماجی کارکن جو اس مہم میں روز اول سے پیش پیش ہیں فیروز پٹھان نے نمائندہ کو بتایا کہ جب بچے ٹی ایم سی دفتر پہنچے تو انھیں گیٹ پر ہی روک دیا گیا لیکن کافی دیر تک بچے احتجاج کرتے رہے اندر سے کوئی آفیسر ایجوکیشن محکمہ کا کوئی اہلکار یہاں پوچھنے تک نہیں آیا کہ آپ یہ احتجاج کیوں کر رہے ہیں. پٹھان نے مبینہ طور سے الزام عائد کیا کہ اردو کے ساتھ یہ سوتیلا سلوک اور اردو طلبہ کے ساتھ یہ ایک طرح کی ناانصافی ہے ۔ انھوں نے کہا ہم نے میونسپل انتظامیہ کو میمورنڈم دے کر انھیں انتباہ کیاہے کہ اگرچہ یہ کام روکا نہیں گیا تو ہم بے مدت بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے ۔ مظاہرین کے ایک وفد نے ٹی ایم سی میں این سی پی کے ہاوس لیڈر نجیب ملا سے ملاقات کر انھیں مسائل سے آگاہ کی اور اردو اسکول کے گراونڈ کو بچانے کا مطالبہ کیا نجیب نے معاملہ کی تفتیش کر اسکول کو پوری طرح سے راحت پہنچانے کی یقین دہانی کی ۔ اس دوران این سی پی کے تھانے صدر آنند پرانجپے ، یوتھ صدر محسن شیخ و دیگر بھی موجود تھے ۔

بائٹ فیروز پٹھان (سماجی کارکن)

ممبئی سے دانش اعظمی کی رپورٹ Body:تھانے : اردو اسکول کے گراونڈ پر ڈیٹا سینٹر کی تعمیر کے خلاف احتجاج
Conclusion:تھانے : اردو اسکول کے گراونڈ پر ڈیٹا سینٹر کی تعمیر کے خلاف احتجاج
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.