ETV Bharat / state

Stolen Goods Handed مسروقہ سامان پولیس نے اصل مالکان کو سونپا - اورنگ آباد میں مسروقہ سامان برآمد

اورنگ آباد پولیس نے چوری شدہ سامان کو برآمد کر کے اسے اس کے اصلی مالکان کو سونپا جس کے بعد پولیس کے اس کام کی سراہنا کی جا رہی ہے۔ Stolen Goods Recovered by Aurangabad Police

Stolen Goods Handed over to Complainants
اورنگ آباد میں مسروقہ سامان برآمد
author img

By

Published : Jan 8, 2023, 5:58 PM IST

Stolen Goods Handed over to Complainants
اورنگ آباد میں مسروقہ سامان برآمد

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد پولس کی جانب سے مہاراشٹر پولیس اسٹیبلشمنٹ ویک 2 جنوری سے 8 جنوری تک منایا گیا۔ اس دوران مختلف پروگرام منعقد کئے گئے ہیں جس کی ایک کڑی میں شہر کے ڈی سی پی زون 2 کے تحت چھ تھانوں میں چوری کی واردات کے بعد چوروں سے برآمد کی گئی بائیک، سونے چاندی کے زیورات، موبائل، چار پہیہ گاڑیاں وغیرہ اس کے اصلی مالکان کو واپس کر دی گئی ہے۔ Maharashtra Police Establishment Week

اورنگ آباد سٹی ڈی سی پی زون 2 شلونت ناندیڑکر کی موجودگی میں گزشتہ دو برسوں میں سڈکو، جنسی، ایم آئی ڈی سی سڈکو، مکند واڑی، جواہر نگر اور ستارہ پولیس اسٹیشنوں کے تحت زون 2 کے تحت گھروں سے چوری کیا ہوا مال چوروں کے قبضے سے پولیس نے حاصل کیا ہے، جس میں لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، مختلف مقامات سے مسروقہ موٹر سائیکلیں، فور وہیلر، سائیکلیں، موبائل برآمد کر لیے ہیں۔ شہر کے سڈکو N-7 میں واقع گروارے کمیونٹی سینٹر میں منعقدہ ایک پروگرام میں چھ تھانوں کے 27 شکایت کنندگان کو ان کا چوری شدہ سامان پولس نے واپس کر دیا، ساتھ ہی قبضے میں لی گئی گاڑی بھی واپس کر دی گئی ہے۔

شہر کے سڈکو تھانہ سے موٹر سائیکل، کار، موبائل چوری ہوئے اور ان مسروقہ سامان کو 11 شکایت کنندگان کو واپس کر دیا گیا، چھ بائک جو چوری ہوئی تھی اور MIDC سڈکو پولس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی تھی بعد میں چوروں سے ضبط لی گئی ہیں اور چھ شکایت کنندگان کے حوالے کی گئی، اس کے ساتھ ہی ایک بائیک مکند واڑی پولس اسٹیشن میں ایک شکایت کنندہ کو دی گئی ہے، دو بائک اور ایک موبائل جنسی تھانے کے تین شکایت کنندگان کو سونپا گیا۔ جواہر نگر پولس تھانہ میں درج پانچ چوری کے مقدمات میں چوروں سے برآمد شدہ زیورات اور بائک شکایت کنندہ کو حوالے کی گئی ہے ساتھ ہی ٹاٹا کمپنی کی تھری وہیلر گاڑی جو ستارہ تھانہ علاقہ سے چوری ہوئی تھی، شکایت کنندہ کے حوالے کر دی گئی۔

چوری ہوئے سامان کو واپس دینے کے لیے شہر کے مختلف پولیس اسٹیشن میں پروگرام رکھے گئے جس میں شہر کے سڈکو پولس تھانہ کے پی آئی سمبھاجی پوار، جواہر نگر تھانے کے پی آئی وینکٹیش کیندرا، مکندواڑی تھانے کے پی آئی ویتھاتھ سسے، ستارا تھانے کے پی آئی پرشانت پوتدار، جنسی تھانے کے پی آئی اشوک بھنڈارے نے شکایات کنندگان کو چوری کیا ہوا مال واپس لوٹایا۔ چوری ہوا سامان واپس ملنے کے بعد شکایت کنندگان نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اب پولیس کے اس کام کی سراہنا کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.