ETV Bharat / state

سماجی خدمت گار گرفتار، بی جے پی نے مخالفت کی - پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیل کمار پانڈے

سماجی ادارہ نیکی کی دیوار کا آپریشن کرنے والے سماجی کارکن منوج جین کو پولیس کی جانب سے گرفتار کئے جانے کے بعد آج بی جے پی کارکنان نے جم کر احتجاج کیا اور معاملے کی جانچ کی مانگ کی ہے۔

سماجی خدمت گار منوج کی گرفتاری کی بی جے پی کارکنوں نے مخالفت کی

author img

By

Published : Feb 20, 2021, 5:23 PM IST

مرینا: مدھیہ پردیش کے مرینا ضلع میں سماجی ادارہ نیکی کی دیوار کا آپریشن کرنے والے ممتاز سماجی کارکن منوج جین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

اس معاملے کو روشنی میں آنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں نے کوتوالی تھانہ اور ضلع اسپتال میں مظاہرہ کرتے ہوئے معاملہ کی جانچ کرانے کی مانگ کی ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیل کمار پانڈے نے بتایا کہ انہوں نے جین کی گرفتاری کے معاملہ کی جانچ کی ہدایت دی ہے۔ جانچ میں پولیس ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق جین کل اپنے بھانجے کی گرفتاری کی معلومات حاصل کرنے کوتوالی تھانہ گئے تھے۔ جہاں پولیس اہکاروں نے ان کے ساتھ مارپیٹ کی اور سرکاری کام میں رخنہ ڈالنے کے الزام میں بند کردیا۔

مزید پڑھیں:

مہنگائی کے خلاف کانگریس کا 20 فروری کو مدھیہ پردیش بند

صبح اس سلسلہ میں جانکاری ملنے کے بعد بی جے پی کارکنوں، سماجی خدمت گاروں اور ان کے سماج کے لوگوں نے بڑی تعداد میں تھانہ پہنچ کر ان کی گرفتاری کی مخالفت کی۔

جین کو دوپہر میں طبی معائنہ کے لئے اسپتال لے جایا گیا، جہاں بی جے پی کارکنوں نے ان کی گرفتاری کی مخالقت کرتے ہوئے معاملہ کی جانچ کی مانگ کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.