ETV Bharat / state

G20 Summit 2023: اورنگ آباد میں منعقد 20 G کانفرنس میں اسمرتی ایرانی شرکت کرینگی - 20 G کانفرنس میں اسمرتی ایرانی شرکت کرینگی

اورنگ آباد کے وندے ماترم ہال میں27 فروری کو 20 G کانفرنس کا افتتاح کیا جائیگا، افتتاحی تقریب میں مرکزی وزیر برائے خواتین و بہبود اطفال اسمرتی ایرانی، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس شرکت کریں گے۔

20 G کانفرنس
20 G کانفرنس
author img

By

Published : Feb 24, 2023, 6:11 PM IST

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں 20 G کانفرنس 27 اور 28 فروری کو منعقد کی جائیگی،اس کانفرنس میں مرکزی وزیر برائے خواتین و بہبود اطفال اسمرتی ایرانی اورنگ آباد آئینگی، کانفرنس کے انعقاد کے پیش نظر شہر میں کئی ترقیاتی کام جنگی پیمانے پر انجام دیئے گئے ہیں۔ اس 20 G مٹینگ میں خواتین صنعتکاروں سے بات چیت کے علاوہ خواتین بہبود اطفال شعبہ میں خدمات انجام دینے والے سماجی خدمت گاروں سے بھی بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی مہینوں سے اورنگ آباد شہر کو 20 G کانفرنس کے لیے تیار کیا جارہا ہے،اورنگ آباد شہر کو سجایا جارہا ہے۔ کانفرنس کے پیش نظر شہر میں کئی ترقیاتی کام انجام دیئے گئے ہیں، شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے بھی کئی تاریخی مقامات اور شہر کے دروازے پر برقی روشنی لگائی گئی ہے اور انہیں خوبصورت بنایا گیا۔

وندے ماترم ہال میں 20 G کانفرنس کا افتتاح عمل میں آئے گا جس کے بعد حسب ذیل پروگرام ہونگے ۔اورنگ آباد کے ہوٹل راما انٹرنیشنل میں مختلف موضوعات پر گفتگو کی جائیگی، ساتھ ہی خواتین صنعتکاروں سے بات چیت کے علاوہ خواتین بہبود اطفال شعبہ میں خدمات انجام دینے والے سماجی خدمت گاروں سے بھی بات چیت کی جائیگی ۔

غیر ملکی مہمان شہر کے تاریخی مقامات کا دورہ کریں گے۔ 27 فروری کی شام ایلورہ غار میں غیر ملکی مہمانوں کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جبکہ تمام غیر ملکی مہمانان کی رہائش کا انتظام ہوٹل تاج دیوانتا اور راما انٹرنیشنل میں کیا گیا ہے۔ یہاں پر صنعتکار اور خواتین بچت گروپ کے اشتراک سے 30 اسٹال بھی لگائے جائیں گئے تاکہ مقامی چیزوں کی فروخت ہوسک،ے اور گھریلوں صنعتوں کی اشیاء میں اضافہ ہو ساتھ ہی اورنگ آباد شہر میں سیاحت کے کاروبار کو فروغ مل سکے۔

مزید پڑھیں:G20 Summit 2023 جی-20 کے رکن ممالک کو گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے متحد ہونا چاہیے، آر کے سنگھ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.