ETV Bharat / state

ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے: شرد پوار - مہاراشٹر میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے پاس اکثریت

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے آج دہلی میں سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد پوار نے کہا کہ مہاراشٹر کی عوام کا فیصلہ ہے کہ 'ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔'

شرد پوار
author img

By

Published : Nov 4, 2019, 8:24 PM IST

مہاراشٹر میں حکومت سازی کے لیے جاری اتھل پتھل پر آج نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے دہلی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس ملاقات کے بعد شرد پوار نے پریس کانفرنس منعقد کرکے کہا کہ' ریاست کی عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم(این سی پی اور کانگریس) اپوزیشن میں بیٹھیں۔ لیکن ہم یہ نہیں کہ سکتے کہ آگے کیا ہوگا'۔

پوار نے مزید کہا کہ' مہاراشٹر میں بی جے پی اور اس کی اتحادی جماعتوں کے پاس اکثریت ہے، حکومت سازی کی ذمہ داری ان کی ہے۔

پوار یہ بھی کہا کہ' ریاست میں موجودہ سیاسی صورت حال پر انھوں نے شیوسینا کے صدر اددھو ٹھاکرے سے بات نہیں کی ہے لیکن سنجے راوت سے ان کی ملاقات ہوتی رہتی ہے اور اس دوران کسی بھی جماعت کو حمایت دینے کی بات نہیں ہوئی ہے۔

این سی پی صدر نے ریاست کی موجودہ صورت حال پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'کچھ پارٹیاں اپنی سیاست کے سبب ریاست میں حکومت قائم نہیں کرپارہی ہیں۔ عوام نے جن کا انتخاب کیا ہے انھیں حکومت قائم کرنا چاہیے۔'

واضح رہے کہ آج شیوسینا کے قدآور رہنما سنجے راوت نے بھی ریاست کے گورنر بھگت سنگھ کوشائری سے ملاقات کی تھی اور ریاست میں جاری سیاسی گھماسان پر تبادلۂ خیال کیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.