رنجی ٹرافی ناک آؤٹ مقابلے Ranji Trophy Knockout میں ممبئی کے کرلا علاقے میں ٹیکسی میں کالونی میں رہنے والے دو سگے بھائیوں کا انتخاب کیا گیا۔ دونوں بھائیوں کے نام سرفراز خان اور مشیر خان ہیں۔ رنجی ٹرافی ناک آؤٹ مقابلے کا آغاز 6 جون سے کیا جائےگا۔
بتا دیں کہ سرفراز خان اور مشیر خان اپنی اس کامیابی پر خوش ہیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سرفراز نے کہا کہ ہمیں مشق مسسلسل جاری رکھنی چاہئے۔ ہمیں کبھی بھی میدان نہیں چھوڑنا چاہئے۔ اگر ہم میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کرتے رہے، تو کامیابی قدم چومے گی۔ Sarfaraz Khan's Brother Also Got Entry In Ranji
یہ بھی پڑھیں: سرفرازخان کی شاندار بلے بازی
کرلا کے ٹیکسی میں کالونی میں رہنے والے مشیر خان اور سرفراز خان کے کوچ کوئی اور نہیں بلکہ ان کے والد نوشاد خان ہیں۔ نوشاد خان ایک والد ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین کوچ بھی ہیں سرفراز کہتے ہیں کہ وہ جو بھی ہیں، اپنے والد کی بدولت ہیں۔ انہوں نے پرورش کے ساتھ کرکٹ کے میدان میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اب لوگوں کی نگاہیں دونوں بھائیوں پر ٹکی ہوئی ہیں کہ 6 جوں کو ہونے والے میچوں میں ان کے کھیل کا مظاہرہ کیسا رہتا ہے۔ Ranji Trophy Knockout