اورنگ آباد:مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں سماج وادی پارٹی کے رہنماوں نے یوگا گرو رام دیو کی جانب سے مسلمانوں اور عیسائیوں سے متعلق متنازع بیان زی کے خلاف مقامی تھانے میں شکایت درج کرائی ہے اور ان کی جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔
اس ضمن میں سماج وادی پارٹی شہر صدر فیصل خان کی قیادت میں ایک وفد نے شہر سٹی چوک پولس اسٹیشن میں ایک تحریری شکایت پیش کی جس میں واضح کیا گیا کہ پانچ چھ دن قبل پنجابی یوگ پیٹھ کے گرو رام دیو نے راجستھان کے باڑمیر میں منعقدہ ایک یوگا پروگرام میں متنازع بیان بازی کی ہے۔ ان کے بیان سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے تاکہ دوسروں کو اس سے سبق مل سکے ۔
سماج وادی عہدیداران نے سٹی چوک پولس اسٹیشن کے پی آئی اشوک گری کو مزید بتایا کہ رام دیو نے باڑمیر پروگرام میں مسلمانوں سے متعلق متنازعہ بیان مسلمان دہشت گرد ہو یا گنہگار وہ نماز ضرور پڑتا ہے مسلمانوں کو صرف نماز کی حد تک ہی اسلام سمجھتا ہے صرف پانچ وقت نماز ادا کرتا ہے اور دل میں جو آئے وہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:Thackeray Shiv Samvad Sabha اورنگ آباد میں آدتیہ ٹھاکرے کے جلسۂ گاہ کے باہر ہنگام
رام دیو کیخلاف ناشائستہ زبان استعمال کرنے پر IPC کی دفعات 295 295 298 اور 153 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور انھیں فوری گرفتار کیا جائے اس موقع پر سماج وادی پارٹی کے دیگر عہدیداران و کارکنان بھی بڑی تعداد میں سی ٹی چوک پولیس اسٹیشن میں موجود تھے ساتھ ہی سماجوادی کے اورنگ آباد شہر صدر فیصل خان نے کہا ہے کہ یوگا گرو بابا رام دیو کے پتنجلی کے جتنے بھی ابھی روزمرہ کے استعمال میں ہونے والے اشیاء ہے اس کا بھی بائیکاٹ کرنا چاہیے۔