ETV Bharat / state

Thackeray Shiv Samvad Sabha اورنگ آباد میں آدتیہ ٹھاکرے کے جلسۂ گاہ کے باہر ہنگامہ

author img

By

Published : Feb 8, 2023, 1:13 PM IST

یووا شیوسینا کے صدر آدتیہ ٹھاکرے کی جانب سے شیو سمواد یاترا نکالی جارہی ہے۔ جو ناسک سے ہوتی ہوئی اورنگ آباد ضلع میں داخل ہوئی۔ تاہم وہاں کچھ شرپسندوں کی جانب سے جلسہ میں خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ Controversy in Aditya Thackeray Shiv Samvad Sabha

17697404
17697404
اورنگ آباد میں آدتیہ ٹھاکرے کے جلسۂ گاہ کے باہر ہنگامہ

اورنگ آباد: شیوسینا لیڈر آدتیہ ٹھاکرے ان دنوں اپنی شیو سمواد یاترا پر ہیں یہ شیو سمواد یاترا ناسک سے ہوتی ہوئی اورنگ آباد ضلع میں داخل ہوئی۔ آدتیہ ٹھاکرے کی شیو سمواد یاترا کے تحت ایک جلسہ ویجاپور تعلقہ کے مہلگاؤں میں منعقد کیا گیا جو شندے گروپ کے رکن اسمبلی رمیش بور نارے کا حلقہ ہے لیکن دیر رات مہلگاؤں میں آدتیہ ٹھاکرے کے جلسے میں بڑا ہنگامہ ہو گیا۔ کچھ لوگوں کی جانب سے میٹنگ کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ لیکن پولیس کے سخت انتظامات ہونے کی وجہ سے جلسے کو روکنے نہیں دیا گیا۔ میٹنگ کے بعد آدتیہ ٹھاکرے کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی اور گاڑی پر کچھ لوگوں نے پتھر بھی پھینکے لیکن پولیس کے سخت انتظامات کے بعد آدتیہ ٹھاکرے کو بحفاظت گاؤں سے باہر نکالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

شیوسینا لیڈر آدتیہ ٹھاکرے ان دنوں اپنی شیو سمواد یاترا پر ہیں جہاں دیر شام آدتیہ ٹھاکرے بیجاپور تعلقہ کے مہلگاؤں پہنچے جہاں ان کے اجلاس کے بعد ہنگامہ ہو گیا۔ دراصل کل ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی اہلیہ ماتا رما بائی کا یوم پیدائش تھا، اس لیے مہلگاؤں میں پہلے سے منصوبه بند امبیڈکر سماج کی جانب سے جلوس نکل رہا تھا۔ جلوس جہاں پر اختتام ہونا تھا وہ اور جلسہ کچھ ہی میٹر کے فاصلے پر تھا۔ معاملہ اس وقت گرما گیا جب جلوس اسٹیج کے پیچھے جانے پر پولیس نے جلوس میں شریک افراد کو ڈی جے کی آواز کو کم کرنے کے لیے کہا۔ اس جلوس میں شامل کچھ کارکن مشتعل ہو گئے اور ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔

بتایا گیا ہے کہ آدتیہ ٹھاکرے کی تقریر کے وقت بھی جلسہ گاہ کے باہر کچھ لوگ ہنگامہ کرتے رہے۔ اس دوران آدتیہ ٹھاکرے نے اپنی تقریر میں بھی پولیس کو کہا کہ آج ماتا رما بائی کا یوم پیدائش ہے۔ اسی لیے باہر جو ڈی جے بج رہا ہے اسے بجنے دیا جائے کیونکہ آج بھیم شکتی اور شیو شکتی ایک ہے لیکن جب آدتیہ ٹھاکرے کا جلسہ مکمل ہوا تو اُس کے بعد پولس کی سکیورٹی کے درمیان آدتیہ ٹھاکرے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر جا رہے تھے تو جلوس میں شامل ناراض کارکنوں نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور کچھ لوگوں نے گاڑی پر پتھر بھی پھینکے۔ اس دوران آدتیہ ٹھاکرے کو پولیس کی ایک بڑی حفاظتی چین بنا کر گاؤں کے باہر چھوڑا گیا۔ آدتیہ ٹھاکرے کے جانے کے بعد گاؤں میں کافی دیر تک افراتفری مچی رہی لیکن کچھ لوگ پولیس کو بھی نہیں مان رہے تھے اور پولیس کو لوگوں سے بحث کرنی پڑی۔

بتایا گیا ہے کہ جب یہ سارا ہنگامہ چل رہا تھا تو غصہ آئی بھیڑ موبائل میں ویڈیو لینے والوں کو بھی پیٹ نے کی دھمکی دے رہی تھی۔ دوسری طرف آدتیہ ٹھاکرے کو سننے کے لئے مہلگاؤں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ پہنچے تھے جس میں سبھی عمر کے لوگ شامل تھے غنیمت رہی کے جب جلسہ گاہ کے باہر ہنگامہ چل رہا تھا اس وقت جلسے میں آئے لوگوں کو پتہ نہیں تھا کہ باہر ہنگامہ ہو رہا ہے اور وہ آدتیہ ٹھاکرے کو سن رہے تھے لیکن پولیس محکمے کی ستائش کی جائیں گی کہ انہوں نے اس معاملے کو بڑے ہی اچھے انداز میں قابو کرلیا اور ایک بڑا حادثہ ہونے سے پہلے ہی ٹل گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.